دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر کا پاکستانی یوٹیوبر کیساتھ اشتراک

سچ ٹی وی  |  Apr 21, 2025

دنیا بھر میں سب سے زیادہ سبسکرائبر رکھنے والے مسٹر بیسٹ نے پاکستانی یوٹیبر کیساتھ اشتراک کرلیا ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی یوٹیوبر ساجد رحمان سوشل میڈیا پر "زلمی” کے نام سے معروف ہیں، انھوں نے دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن کے ساتھ تاریخی اشتراک کیا ہے، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسٹر بیسٹ کی عرفیت سے مشہور یوٹیوبر بھی اس اشتراک کےلیے کافی پرجوش نظرآرہےہیں۔

ساجد رحمان نے اپنے پیج زلمی سے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں انھوں نے بتایا ‘زلمی اور مسٹر بیسٹ پاکستان کا سب سے بڑا اشتراک جلد آ رہا ہے’, حال ہی میں انھوں نے مسٹر بیسٹ کا 50 گھنٹوں پر مشتمل آئس لینڈ سروائیول چیلنج بھی مکمل کیا تجا جس سے انکی عالمی شہرت میں اضافہ ہوا۔

پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی میں اس اشتراک نے نہ صرف جوش و خروش پیدا کر دیا ہے بلکہ اس اشتراک کو پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جارہا ہے۔

ممکنہ طور پر زلمی کی جانب سے مسٹربیسٹ کے ساتھ یہ تاریخی اشتراک پاکستان کی یوٹیوب تاریخ کا سب سے بڑا اشتراک ہو سکتا ہے، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سے دنیا بھر کے شائقین بےچینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ انھیں آگے کیا دیکھنے کو ملے گا۔

حال ہی میں زلمی نے اپنے یوٹیوب چینل پر مسٹر بیسٹ سے ملاقات کی ویڈیو اپ لوڈ کی، صرف 24 گھنٹوں کے اندر اسے ڈیڑھ ملین سے زائد افراد نے دیکھا جبکہ مسٹر بیسٹ نے پاکستانی نژاد ساجد کو اپنے اسٹوڈیو کا دورہ بھی کروایا۔

زلمی نے اپنی پہلی ویڈیو مارچ 2022 میں ‘ایف ایم ریڈیو کے خراٹے’ کے نام سے اپ لوڈ کی، تاہم انھیں شہرت جنوری 2023 میں ملی جب ساجد نے اپنے بیٹے کے ساتھ "24 گھنٹوں میں 1 لاکھ روپے خرچ کرنے کا چیلنج” کے عنوان سے ویڈیو بنائی۔

اب تک لاکھوں سبسکرائبرز اور کروڑوں ویوز حاصل کرنے میں زلمی کامیب ہوچکے ہیں، انھوں نے اپنی فیملی لائف، ایڈونچرز اور گیمنگ کو ناظرین کے ساتھ بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More