’تاریخی فتح‘، پاکستان کے مختلف شہروں میں جشن

اردو نیوز  |  May 11, 2025

انڈین حملوں کے جواب میں پاکستان کی جانب سے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے تحت جوابی کارروائی کی گئی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے۔ پاکستانی شہری اس کو ’تاریخی فتح‘ قرار دیتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔ 

اے ایف پی کی فوٹو گیلری

 

22 اپریل کو انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے میں سیاحوں پر حملے کا الزام انڈیا کی جانب سے پاکستان پر لگایا گیا تھا۔

چھ اور سات مئی کی درمیانی رات انڈیا نے پاکستان کے مختلف شہروں میں مختلف مقامات پر حملے کیے تھے۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ ’بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا گیا ہے۔‘

پاکستان کی جانب سے انڈیا پر حملوں کی خبر ملتے ہی لوگ رات کے وقت گھروں سے نکل آئے۔

جشن منانے ولوں نے پاکستان کے جھنڈے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

پاکستان کے عوام جوابی کارروائی کو عظیم فتح قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان کے کچھ شہروں میں مشعل بردار ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

مختلف شہروں میں لوگوں نے رقص کرتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔

انڈین حملوں کے جواب میں پاکستان کی جانب سے ’بنیان مرصوص‘ آپریشن کیا گیا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More