صدر مملکت سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر گفتگو

سچ ٹی وی  |  May 23, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی جہاد اظہور کی قیادت میں ملاقات ہوئی جس دوران پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا ، صدر مملکت نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے ۔پروگرام سےملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور استحکام کے حصول میں آئی ایم ایف کا پروگرام معاون ثابت ہو رہا ہے۔آئی ایم ایف ترقی پزید ممالک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔

صدر مملکت نے پاکستان کی معاشی ترقی میں آئی ایم ایف کے کردار کو سراہا۔ وفد نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔وفد کے مطابق، پروگرام سے مہنگائی، زرمبادلہ ذخائر اور مالیاتی خسارے جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More