بھارت کے بالادستی کے دعوے ناکام، ہماری کامیابی پر دہلی سوگوار ہے، اسحٰق ڈار

سچ ٹی وی  |  Jun 04, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے، دنیا نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی تعریف کی، بھارت میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پر ماتم ہورہا ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہاکہ میرا چین کا دو طرفہ دورہ شیڈول تھا۔

چین کے مطالبے پر دورہ سہ ملکی کیا گیا اور افغانستان کو اس دورے میں شامل کیا گیا، چین نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کو بھی اس دورے کا حصہ بناتے ہیں۔

اسحٰق ڈار نے کہاکہ ہم نے اس فورم پر کہا کہ ہم نے بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی ہے، چین نے ہماری تحقیقات کی پیشکش کو سراہا۔

ہم نے اس فورم پر بھی یہ معاملہ اٹھایا کہ بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے۔

اسحٰق ڈار نے کہاکہ پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، بھارتی الزامات اور جارحیت کےمعاملے پر چین نےپاکستان کی بھرپورحمایت کی۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کی سربراہی میں وفدپاکستانی موقف اجاگر کرنے کے لیے بیرون ملک دورے پر ہے۔

پاکستانی وفد نیویارک کا دورہ مکمل کرکے واشنگٹن پہنچ چکا ہے،سفارتی محاذ پر پاکستان نے روس کو نظر انداز نہیں کیا، طارق فاطمی کی قیادت میں وفد روس گیا ہے۔

جبکہ بلاول بھٹو کی زیرقیادت وفد 4 سابق وزرائے خارجہ اور 2 سابق خارجہ سیکریٹریز پر مشتمل ہے جو اقوام متحدہ مین ملاقاتیں مکمل کرچکا ہے۔

اسحٰق ڈار نے پاکستان نے مؤثر انداز میں حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں، خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے۔

بھارت کا نیو نارمل ( نیا معمول) دفن ہوگیا، دنیا نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی تعریف کی، بھارت میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پر ماتم ہورہا ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے مزید کہا کہ بھارت کا 15 مقامات پر حملے اور ایف 16 کی تباہی کو دعویٰ جھوٹ تھا، اگلے روز امریکا نے تصدیق کی کہ پاکستان کا کوئی ایف 16 اڑا اور نہ تباہ ہوا۔

پاکستان کا پہلگام واقعے پر موقف پوری دنیا کے سامنے ہے،پاکستان کے کائنیٹک ایکشن کی تعریف ہو رہی ہے،بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران 60 ممالک کو انگیج کیا گیا۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو ہر محاذ پر سراہا گیا ہے، پاکستان کی سفارتی کامیابی پر بھارت میں سفارتی محاذ پر ماتم ہو رہا ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جارہی ہے،

اسحٰق ڈار نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر قومی مفاد پر سب متحد تھے۔

پارلیمنٹ سے تمام جماعتوں نے بھارتی جارحیت پر ایک متن پر مبنی متفقہ قرار داد پاس کی۔

اسحٰق ڈار نے مزید کہ پوری مسلم امہ میں پاکستان کی جیت کی خوشی منائی گئی، آذربائیجان اور ترکی میں عوام پاکستان کی جیت پر سڑکوں پر نکل آئے۔

ترکی آذربائیجان نے کشیدگی کے دوران بے مثال پاکستان کی حمایت کی، 6 مئی کو بھارتی حملے کے فوراً پہلی کال ترکی کے وزیر خارجہ نے کی، وزیر اعظم نے ترکی اور آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔

اسحٰق ڈار نے مزید کہاکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران تمام ممالک نے پاکستان بھارت دونوں کو تحمل کرنے کا کہا، کشیدگی کے دوران ہمارا جواب یہی تھا کہ بھارت پہل کرے گا تو پاکستان جواب دے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More