ڈونلڈ ٹرمپ کا شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ، ’اچھی گفتگو ہوئی جلد چین کا دورہ کروں گا‘: امریکی صدر

بی بی سی اردو  |  Jun 06, 2025

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی ڈرونز اور میزائلوں نے یوکرینی دارالحکومت کیئو پر حملہ کیا ہے۔ کیئو کی شہری فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تاکاچینکو نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دشمن کے ڈرونز کا ملبہ ملا ہے اور حملے میں اب تک ابتدائی طور پر دو ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے فون پر بات کی ہے اور اب وہ چین کے دورے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انھوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو بھی دورہ امریکہ کی دعوت دی ہے، حالانکہ دونوں ممالک نے ابھی تک سرکاری طور پر کسی دورے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی درخواست پر دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی۔اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر کئی فضائی حملے کیے ہیں اور ان حملوں کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے ڈرون پروڈکشن کو نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کی رات کو ہونے والے حملہ مسلمانوں کے اہم مذہبی تہوار عید الاضحی کے موقع پر کیا گیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ 'انڈیا نے مسئلہ کشمیر پر صدر ٹرمپ کی ثالثی سے انکار کیا ہے اور اب مذاکرات سے انکاری ہے۔'پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ قیمتوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 358,400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ، ’اچھی گفتگو ہوئی جلد چین کا دورہ کروں گا‘: امریکی صدر

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More