اسرائیل کا ’تہران کی فضا کے مکمل کنٹرول‘ کا دعویٰ، ایران کے میزائل حملوں میں آٹھ افراد ہلاک

بی بی سی اردو  |  Jun 16, 2025

ایران اسرائیل کشیدگی چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے اور گذشتہ چند گھنٹوں میں ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔ایران کے پیر کی صبح کیے گئے میزائل حملوں میں اسرائیل میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اسرائیل نے اتوار کو ایران پر حملوں میں میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا اور آئی جی آر سی کے انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کو ہلاک کر دیاجس کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کیا ہے۔اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پیر کے روز عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔جمعے سے جاری حملوں میں اب تک ایران میں کم از کم 224 شہری جبکہ اسرائیل میں از کم 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے ایک اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کر دیا تھا۔

اسرائیل کا ’تہران کی فضا کے مکمل کنٹرول‘ کا دعویٰ، ایران کے میزائل حملوں میں آٹھ افراد ہلاک

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More