میاں بیوی کو لڑتے جھگڑتے دیکھتی ہوں تو دل سے خوشی ہوتی ہے کہ۔۔ شائستہ جبین نے شادی کیوں نہیں کی؟ نجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

ہماری ویب  |  Jun 18, 2025

"میں کبھی فلموں میں کام اس لیے نہیں کر سکی کیونکہ میں رومینٹک سین نہیں کر سکتی… جس انسان سے میرا کوئی تعلق نہ ہو، اس کے ساتھ رومانس کرنا میرے لیے ممکن ہی نہیں تھا۔ فلموں کا رومانس بھی بہت مبالغہ آمیز ہوتا ہے، اور میں ایسے مناظر کر ہی نہیں سکتی۔"

"شادی نہ کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ میں ہمیشہ والدین کی پسند سے رشتہ کرنا چاہتی تھی۔ والد صاحب کا بہت کم عمری میں انتقال ہو گیا، اور پھر میں خاندان کی ذمہ داریاں سنبھالتی رہی، یوں وقت گزرتا گیا۔ آج جب میں کچھ میاں بیوی کو روز لڑتے جھگڑتے دیکھتی ہوں تو دل سے خوشی ہوتی ہے کہ میں نے شادی نہیں کی۔"

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اور باوقار اداکارہ شائستہ جبین نے اپنی نجی زندگی کے وہ پہلو پہلی بار کھول کر رکھ دیے جو ہمیشہ شائقین کے لیے معمہ بنے رہے۔ پی ٹی وی کے سنہرے دور سے کیریئر کا آغاز کرنے والی شائستہ جبین اب ماں اور ساس جیسے پختہ کرداروں میں اپنی منفرد اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔

حال ہی میں وہ حنا نیازی کے شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے زندگی کے اہم فیصلوں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلموں سے انہیں کئی بار آفرز آئیں لیکن وہ ہمیشہ انکار کرتی رہیں، کیونکہ وہ دل سے کسی کے ساتھ وابستہ ہوئے بغیر رومانوی مناظر نبھانے کے حق میں نہیں تھیں۔

شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شائستہ نے بتایا کہ ان کی ہمیشہ خواہش رہی کہ ان کے لیے رشتہ والدین منتخب کریں، لیکن والد کی جلد وفات اور گھریلو ذمہ داریوں نے وقت نکالنے ہی نہ دیا۔ وہ آج بھی اس بات پر مطمئن ہیں کہ انہوں نے کبھی صرف سماجی دباؤ میں آ کر زندگی کا اتنا بڑا فیصلہ نہیں کیا۔

شائستہ جبین کا یہ کھلا اور سچا اعتراف ان ہزاروں خواتین کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے جو اپنے فیصلوں پر نادم ہونے کے بجائے خود سے مطمئن زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More