اٹلی کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا: ’مطلب ہم ذہنی طور پر تیار رہیں؟‘

بی بی سی اردو  |  Jul 12, 2025

اٹلی کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سابق آسٹریلوی کھلاڑی جو برنز کے لیے یہ ایک ’خاص لمحہ‘ ہے کیونکہ ان کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے یورپی کولیفائنگ ٹورنامنٹ کے دوران نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کے باوجود اٹلی نے نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہونے کی بجائے نیدرلینڈز کے ساتھ اس میگا کرکٹ ایونٹ کے لیے کالیفائی کر لیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب یہ دونوں ٹیمیں آئندہ سال انڈیا اور سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہونے والے کوالیفائینگ راؤنڈ کے میچ میں اٹلی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ اب اس کا مطلب یہ تھا کہ نیدرلینڈز کو کوالیفائی کرنے کے لیے اٹلی کی جانب سے دیے جانے والے ہدف کو 15ویں اوور میں حاصل کرنا تھا۔

نیدرلینڈز کی کرکٹ ٹیم 15ویں اوور میں تو ایسا نہ کر سکی مگر انھوں نے ہدف 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ایک لمحے پر اٹلی کی ٹیم کے خواب بکھرتے تو نظر آئے مگر بازی رن ریٹ پر جا کر بدل گئی۔

نیدرلینڈز نے تو میچ جیتنے کی وجہ سے کالیفائی کر ہی لیا مگر اٹلی کی ٹیم کا رن ریٹ انھیں ایس ایونٹ کی جانب لے گیا۔

ویسے تو اٹلی میں فٹبال زیادہ کھیلا جاتا مگر اب کرکٹ کے میدان میں بھی اٹلی کی ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی۔

آئی سی سی کے مطابق 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اب تک 15 ٹیموں نے کولیفائی کیا ہے۔ ایشیا کے کوالیفائر کے بعد مزید تین ٹیمیں اس ایونٹ میں شامل ہو سکیں گی۔ جبکہ افریقی کوالیفائر سے مزید دو ٹیمیں شامل ہوں گی۔ یعنی اس ایونٹ میں کل 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اٹلی کی ٹیم آئی سی سی کے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پہنچی کیسے؟

اٹلی کی کرکٹ ٹیم کے گیم پلے میں بہتری اور اسے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ تک پہنچانے میں اگر یہ کہا جائے کہ سب سے اہم کردار ٹیم کے کپتان اور اوپننگ بلے باز جو برنز کا ہے تو یہ بات غلط نہیں ہوگی۔ جو برنز نے سنہ 2014 سے سنہ 2020 تک آسٹریلیا کے لیے 23 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔

معاملہ جو برنز تک محدود نہیں ہے بلکہ اگر اٹلی کی کرکٹ ٹیم پر نظر ڈالی جائے تو آپ کو کپتان جو برنز کو ملا کر کوئی سات نام ایسے نظر آئیں گے کہ جن کا تعلق آسٹریلیا یا آسٹریلوی کرکٹ سے رہا ہے۔

ان میں اٹلی کی ٹیم کے کپتان جو برنز کے علاوہ میننٹی برادران (یعنی ہیری میننٹی اور بینجمن میننٹی)، جسٹن موسکا، انتھونی موسکا، گرانٹ سٹیورٹ اور تھامس ڈراکا شامل ہیں۔

تاہم اب یہ وہ تمام نام ہیں کو جو اٹلی کی نیشنل کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں اور اُمید بھی یہی کا جا رہی ہے کہ یہ سب ہی آئندہ سال انڈیا اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ اٹلی سنہ 1984 سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا رکن ہے۔

’سیاست ہم پر چھوڑ دیں‘: صدر آصف زرداری کی پاکستانی کرکٹرز سے التجاعلی رضا اور ویبھو سوریاونشی: پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں سب سے کم عمر کھلاڑیوں کی دھوم’تحمل اور تسلسل کوئی راکٹ سائنس تو نہیں‘’ناقابل شکست‘ باووما: سیاہ فام ’کوٹہ کھلاڑی‘ جنھوں نے جنوبی افریقہ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بنایااٹلی کی کامیابی پر پاکستانی شائقین کے دلچسپ تبصرے

ایسا پہلے کبھی ہوا ہے کہ جو اب ہوگا کہ کرکٹ کی دُنیا میں کوئی انوکھا کام ہوا ہو اور پاکستانی سوشل میڈیا یوزرز اُس پر خاموش بیٹھے رہے ہوں یا اُسے نظر انداز کر دیا ہو؟

تو بس پھر ایسا ہی اٹلی کی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد بھی ہوا ہے۔

پاکستانی فینز نے اٹلی کی ٹیم کے کامیابی پر میمز اور تبصرے شروع ہو چُکے ہیں۔

بات کا آغاز کرتے ہیں پاکستانی کرکٹ تجزیہ کار مظہر ارشد کی ایکس پر ایک حالیہ پوسٹ سے جس پر انھوں نے کُچھ کہا بھی نہیں اور سب کہ بھی دیا۔

مظہر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بس یہ خبر دی کہ ’اٹلی نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔‘

اسی کے ساتھ انھوں نے ایک لکھا ’پاکستانی فینز‘ اور نیچے ایک حیران اور پریشان بچے کی ویڈیو لگائی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو میزبان امریکہ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

آدم نامی ایک ایکش یوزر نے اپنی پوسٹ میں جہاں اٹلی کی کرکٹ ٹیم کی تعریف کی تو وہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم سے بھی وہ کُچھ ناراض دکھائی دیے۔

انھوں نے لکھا ’اٹلی کی کرکٹ ٹیم بہت اوپر جاۓ گی اور ایک دن آۓ گا کرکٹ پر راج کرے گی۔ پاکستانی کرکٹ جس ڈگر پر چل نکلی ہے۔ جلد ہی ہاکی کی طرح کہیں گُم ہو جاۓ گی اور نئے نئے ملک کرکٹ کھیل رہے ہونگے۔‘

ایک اور ایکس یوزر نے تو اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے یہاں تک لکھ ڈالا کہ ’اٹلی نے اگلے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔۔۔ مطلب ہم ذہنی طور پر اٹلی سے ہارنے کے لیے خود کو تیار کر لیں۔۔۔‘

حسنین رومی نامی ایک ایکس یوزر نے اٹلی کے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں کولیفائی کر جانے کے بعد ایک پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’مطلب اب اٹلی سے ہارنا پڑے گا اور پھر پیزا اور پاستا کھاتے ہوئے میچ کی جھلکیاں دماغ میں گھومنے لگیں گی۔ میرا تو خیال ہے کہ اٹلی کو دستبردار ہو جانا چاہیے۔‘

حسنین کی ہی طرح سکندر علی نامی ایکس یوزر نے بھی اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'آپ سب دیکھ لیجیے گا کہ پاکستان اپنی طرف سے 2 پوائنٹس اٹلی کو عطیہ کر دے گی تاکہ اُنھیں اپنے اعتماد میں مزید اضافہ کرنے میں مدد مل سکے اور وہ اچھا پرفارم کریں، واہ کیا بات ہے کتنی مہربان ہے ہماری ٹیم۔'

میمز اور تصبرے تو ایک جانب مگر بات یہ ہے کہ آہستہ آہستہ یورپی مُمالک کی بھی کرکٹ ٹیمز اب بڑے ایونٹس میں نظر آنے لگی ہیں۔

واضح رہے کہ میزبان انڈیا اور سری لنکا کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، امریکہ اور نیوزی لینڈ گزشتہ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے باعث پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں۔

تاہم دوسری جانب پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے اپنی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

مگر ابھی پانچ ٹیموں کے اس ایونٹ میں شامل ہونا باقی ہے جس کے بعد ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں 20 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

’سیاست ہم پر چھوڑ دیں‘: صدر آصف زرداری کی پاکستانی کرکٹرز سے التجاعلی رضا اور ویبھو سوریاونشی: پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں سب سے کم عمر کھلاڑیوں کی دھوم’تحمل اور تسلسل کوئی راکٹ سائنس تو نہیں‘’ناقابل شکست‘ باووما: سیاہ فام ’کوٹہ کھلاڑی‘ جنھوں نے جنوبی افریقہ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بنایاپاکستان نیوزی لینڈ سیریز: ’ایک ہی سال میں تین کپتان کھا جانے والی بے یقینی اور سلمان علی آغا‘پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے چھٹے روز ایونٹ سے باہر: ’اب اگر مگر سے بات بہت آگے بڑھ گئی ہے، بس اب آرام سے گھر بیٹھیں‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More