منگھوپیر میں مکان سے گلا کٹی لاش برآمد

ہماری ویب  |  Jul 13, 2025

منگھوپیر میں دوسری شادی کرنے والے شخص کی گلا کٹی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق مائی گاڑی کے قریب گھر سے ملنے والی لاش کو 40 محمد ایوب لاشاری کی حیثیت سے شناخت کیا گیا۔ ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایوب لاشاری نے منگھوپیر میں دوسری شادی کی تھی جبکہ پہلی بیوی کو وہ چند روز قبل سسرال چھوڑ کر آیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ایوب لاشاری کا قتل ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مدعیان کی جانب سے ملزمان کے نام دیے گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کوشاں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More