جنوبی وزیرستان: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 شہری جاں بحق، 14 زخمی

ہماری ویب  |  Aug 07, 2025

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں پولیس گاڑی کے قریب ہونے والے ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں دو عام شہری جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔ زخمیوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More