سندھ کے دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کی تازہ صورتحال کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 31, 2025

پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل حکومت سندھ نے دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے۔

فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کی طرف سے سندھ کے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 322،819 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 307،956 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں آمد 303،480 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 252،110 کیوسک رہا، کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 273،844 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 244،739 کیوسک نوٹ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More