Getty Imagesایشلے ہیلس صدر جارج ڈبلیو بش کے دور اقتدار میں سلامتی امور کے مشیر تھے
امریکی ریاست ورجینیا کے کے اٹارنی لنڈسے ہالیگن کا کہنا ہے کہ ویانا سے تعلق رکھنے والے انڈین نژاد ایشلے ٹیلس کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف غیر قانونی طور قومی سکیورٹی سے متعلق معلومات رکھنے کے الزام میں ایک مجرمانہ شکایت درج کی گئی ہے۔
لنڈسے ہیلیگن نے کہا کہ ’ہم امریکی عوام کو تمام خطرات سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس معاملے میں لگائے گئے الزامات ہمارے شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے سنگین خطرے کی نمائندگی کرتے ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’اس کیس میں حقائق اور قانون واضح ہیں، اور ہم انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ان پر عملدرآمد کريں گے۔‘
قانونی ماہرین کے مطابق یہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں 64 سالہ ایشلے ٹیلس کو زیادہ سے زیادہ دس سال قید اور 25 لاکھ ڈالر تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ایشلے ٹیلس کے گھر سے ایک ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل انتہائی خفیہ دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔
64 سالہ ایشلے ٹیلس نے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں بطور قومی سلامتی کونسل کے رُکن خدمات انجام دیں تھیں۔
روئٹرز کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے حلف نامے میں انھیں محکمہ خارجہ کے اعزازی مشیر اور محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے کنٹریکٹر کے طور پر درج کیا گیا ہے۔
عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق انھیں سنیچر کے روز گرفتار کیا گیا اور سوموار کو باضابطہ طور پر اُن پر فرد جرم عائد کی گئی۔
ایشلے ٹیلس واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کے سینیئر فیلو بھی ہیں۔ روئٹرز کے مطابق محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ ان کا محکمہ عدالت میں زیر التوا معاملات پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔
گھر سے برآمد ہونے والی خفیہ دستاویزاتGetty Imagesایف بی آئی نے ان کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں جمع کروائی ہے
ایف بی آئی کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے حلف نامے کے مطابق ایشلے ٹیلس کو ستمبر اور اکتوبر کے درمیان محکمہ دفاع اور محکمہ خارجہ کی عمارتوں میں داخل ہوتے، خفیہ دستاویزات پرنٹ کرتے اور انھیں شاپروں میں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
اور جب ہفتے کے روز ورجینیا میں واقع اُن کے گھر کی تلاشی لی گئی تو ایک ہزار صفحات سے زائد پر مشتمل ’ٹاپ سیکرٹ‘ اور ’سیکرٹ‘ دستاویزات وہاں سے برآمد ہوئیں۔
ایف بی آئی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق ’ایشلے ٹیلس نے گذشتہ چند برسوں میں چینی حکومت کے اہلکاروں سے کئی بار ملاقاتیں کی ہیں۔ ان میں سے ایک ملاقات 15 ستمبر کو فیئر فیکس، ورجینیا کے ایک ریستوران میں ہوئی تھی، جہاں وہ ایک لفافہ لے کر پہنچے تھے اور جب وہ باہر نکلے تو وہ لفافہ اُن کے پاس نہیں تھا۔‘
حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خارجہ اور محکمہ دفاع میں اپنے کردار کی وجہ سے، ٹیلس نے ’ٹاپ سیکرٹ‘ سکیورٹی کلیئرنس حاصل کر رکھی تھی، جس کی بدولت انھیں حساس معلومات تک رسائی حاصل ہوئی۔
کراچی سے ڈھاکہ جانے والا طیارہ، برطانوی جاسوس اور خطرناک ہتھیار: جب انڈیا میں آسمان سے اسلحے کی بارش ہوئی1971 میں انڈیا کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دو جاسوس کراچی بندرگاہ تک کیسے پہنچےعید کا دن، راولپنڈی کی فضا اور دو پائلٹس کی گرفتاری: جب پاکستانی فضائیہ نے پہلی بار انڈیا کا جاسوس طیارہ مار گرایاپاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار انڈین یوٹیوبر کے ریمانڈ میں توسیع: ’جسبیر پر آئی ایس آئی ایجنٹ ہونے کے الزام میں صداقت نہیں‘ وکیل کا دعویٰچینی حکام سے ملاقاتیں
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق، ٹیلس محکمہ خارجہ کے بلامعاوضہ سینیئر مشیر اور محکمہ دفاع کے دفتر برائے نیٹ اسیسمنٹ (اب ڈیپارٹمنٹ آف وار) کے کنٹریکٹر ہیں۔
انھیں انڈیا اور جنوبی ایشیائی اُمور کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔
عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلس ایشلے نے سنہ 2001 میں محکمہ خارجہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق 25 ستمبر کو انھوں نے امریکی فضائیہ کی صلاحیتوں سے متعلق دستاویزات پرنٹ کیں۔
الزامات کے مطابق وہ گذشتہ کئی برسوں کے دوران متعدد بار چینی حکومت کے اہلکاروں سے ملے۔ ستمبر 2022 میں انھوں نے چینی حکام سے ایک ریستوران میں ملاقات کی جبکہ اپریل 2023 میں انھیں ایک میٹنگ میں ایران چین تعلقات اور نئی ٹیکنالوجیز پر بات کرتے ہوئے سُنا گیا۔
فاکس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق انھیں دو ستمبر کو ایک اور میٹنگ میں چینی حکام کی جانب سے ایک گفٹ بیگ ملا تھا۔
Getty Imagesامریکی محکمہ دفاع نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے (علامتی تصویر)ایشلے ٹیلس کون ہیں؟
ایشلے جے ٹیلس نے شکاگو یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انھوں نے اسی یونیورسٹی سے ایم اے بھی کیا ہے۔
ایشلے جے ٹیلس نے اکنامکس میں بمبئی یونیورسٹی سے بیچلر اور ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔
ٹیلس ٹاٹا چیئر فار سٹریٹجک افیئرز اور کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں سینیئر فیلو بھی ہیں۔ وہ بین الاقوامی سلامتی اور امریکی خارجہ اور دفاعی پالیسی میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ بطور خاص ایشیا اور برصغیر سے متعلق مسائل کے ماہر مانے جاتے ہیں۔
انھوں نے امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کے انڈر سیکریٹری کے سینیئر مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں، جہاں انھوں نے انڈیا کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بات چیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انھوں نے قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) میں صدر جارج ڈبلیو بش کے معاون خصوصی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
سرکاری ملازمت سے پہلے، وہ رینڈ (آر اے این ڈی) کارپوریشن میں ایک سینیئر پالیسی تجزیہ کار اور رینڈ گریجویٹ سکول میں پالیسی اینالسس کے پروفیسر تھے۔
وہ نیشنل بیورو آف ایشیئن ریسرچ میں کونسلر اور اس کے سٹریٹجک ایشیئن پروگرام کے ریسرچ ڈائریکٹر ہیں۔
انڈین فضائیہ جس کی ابتدا ایک مسلمان افسر سمیت صرف چھ پائلٹوں سے کراچی میں ہوئیوہ ’ڈبل ایجنٹ‘ جس نے سوویت یونین کو خفیہ معلومات بیچ کر امریکہ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایاپاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار انڈین یوٹیوبر کے ریمانڈ میں توسیع: ’جسبیر پر آئی ایس آئی ایجنٹ ہونے کے الزام میں صداقت نہیں‘ وکیل کا دعویٰپشاور سے امریکی جاسوس طیارے کی سوویت یونین تک پرواز جس نے دو دشمن ممالک کو مزید تلخیوں کی طرف دھکیل دیاانڈیا میں آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کے الزام میں اسلحہ فیکٹری کا ملازم گرفتار سوویت یونین کا دیا تحفہ جو برسوں تک امریکہ کی جاسوسی کرتا رہا