ٹھوس شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، گیند اب افغانستان کی کورٹ میں ہے: شہباز شریف

اردو نیوز  |  Oct 16, 2025

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ جنگ بندی ٹھوس شرائط پر طویل ہو سکتی ہے۔‘

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’افغانستان نے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس کے بعد فتنہ الخوارج نے افواج پاکستان پر حملہ کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’حالیہ واقعات کے بعد پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔‘

’یہ جنگ بندی افغان قیادت کی درخواست پر ممکن ہوئی ہے، ٹھوس شرائط پر جنگ بندی طویل بھی ہو سکتی ہے لیکن اگر اس جنگ بندی کا مقصد صرف مہلت کا حصول ہے تو ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔‘

وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کے ساتھ بھائی چارے کا رشتہ برقرار رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ’افغانستان نے دہشت گردوں کو خوش آمدید کہا اور ان کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ اب گیند افغانستان کے کورٹ میں ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس جنگ بندی کے لیے دوست ممالک بالخصوص قطر نے اہم کردار ادا کیا۔‘

وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کے ساتھ بھائی چارے کا رشتہ برقرار رکھنے کا عندیہ دیا (فائل فوٹو: ویڈیو گریب)’پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی لیکن جب انڈیا کی شہ پر پاکستان پر یہ حملہ ہو رہا تھا تو اس وقت افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی انڈیا میں موجود تھے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’کچھ لوگ غزہ کے معاملے پر سیاست کرنا چاہتے تھے۔ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ فلسطین کی ریاست بننی چاہیے۔‘

’غزہ جنگ بندی میں سعودی عرب، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور پاکستان نے اپنا فرض نبھایا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More