آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں بابر پھر جلدی آؤٹ، عثمان خان کی نصف سنچری پر انھیں ’10 سے 15 میچز میں پکا سمجھیں‘

بی بی سی اردو  |  Jan 31, 2026

پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا ہے۔

سنیچر کے روز کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری اس میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی اس سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے اور پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔

آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے اوپنر کے طور پر پچ سنبھالی تاہم پاکستان کی پہلی وکٹ دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر گر گئی جب صاحبزادہ فرحان پانچ رنز بنا کر میتھیو کوہنیمن کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔

صاحبزادہ فرحان کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کریز پر آئے۔

دوسری جانب صائم ایوب چھٹے اوور میں ایل بی ڈبلیو ہونے کے باعث پویلین لوٹ گئے۔ انھوں نے 23 رنز بنائے تھے۔

آٹھویں اوور کے آغاز پر پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم محض دو رنز بنا کر ایڈم زمپا کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے۔

گیارہویں اوور تک تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان کی ٹیم نے 100 رنز بنا لیے تھے۔

اس دوران سلمان علی آغا نے اپنی دھواں دھار اننگز میں آٹھ چوکے اور چار چھکے لگا کر پاکستانی ٹیم کو اچھا سکور دیا تاہم میچ کے تیرھویں اوور میں جب وہ 76 رنز بنا پائے تھے تو انھیں سین ایبٹ نے پویلین کی راہ دکھا دی۔ اس وقت تک پاکستان کا مجموعی سکور 125 رنز تھا۔

عثمان خان نے 36 گیندیں کھیل کر 53 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے تاہم بیسویں اوور میں وہ برٹلیٹ کے ہاتھوں آؤٹ ہر کر پویلین کو لوٹے۔

مقررہ اوورز کے اختتام کے باعث فہیم اشرف، نسیم شاہ، عثمان طارق اور ابرار احمد بیٹنگ نہ کر پائے۔

دوسرے ٹی ٹوٹنٹی میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

عثمان طارق، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور فخر زمان ریسٹ پر ہیں۔

تھرڈ امپائر کی ’کنفیوژن‘ اور صائم ایوب کی تعریفیں: سات سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فتح میں کیا ہوا؟پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ یا انڈیا کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا تو آئی سی سی کو کتنا نقصان ہو سکتا ہے؟پی ایس ایل 11: نیلامی کے طریقہ کار کا اعلان، پاکستانی روپے میں ادائیگی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو راغب کرنے کے لیے بجٹ میں اضافہپاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ سکواڈ میں ’خوش قسمت بابر‘ شامل اور حارث رؤف ٹیم سے باہر: ’بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلنا ہو گی‘سوشل میڈیا پر رد عمل

پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئیٹی میچ میں کرکٹ فینزکی دلچسپی پہلے میچ سے ہی برقرار ہے۔

کرکٹ تجزیہ کار ریحان الحق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عثمان خان کے کھیل کو خوب سراہا اور ان کی نصف سنچری بنانے پر لکھا کہ ’عثمان خان کی شاندار نصف سنچری، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ارتقا کے ساتھ مڈل اوورز میں بیٹنگ کرنا خاص طور پر مشکل ہوتا جا رہا ہے اور ایسی پچز پر کھیلنا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔‘

عماد نامی صارف نے عثمان کے کھیل کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’عثمان آج 50 کے سکور کے بعد اگلے 10 سے 15 ٹی ٹوئنٹی میں پکا سمجھیں۔‘

بابر اعظم کی کارکردگی پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی گئی۔

اینکر اجمل جامی نے لکھا کہ ’کیا بابر اعظم کا وقت گزر گیا؟ یا وہ اب بھی کچھ کمالات دکھا سکتے ہیں؟ اُن کی بیٹنگ تکنیک میں اصل مسئلہ کیا ہے؟

ایک صارف نے جواباً لکھا کہ ’بابر کبھی بھی ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی نہیں تھے۔ وہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتے ہیں لیکن جب انھوں نے ٹی ٹوئنٹی کے مطابق اپنا انداز بدلنے کی کوشش کی تو اپنی تکنیک کھو بیٹھے۔‘

تھرڈ امپائر کی ’کنفیوژن‘ اور صائم ایوب کی تعریفیں: سات سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فتح میں کیا ہوا؟پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ یا انڈیا کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا تو آئی سی سی کو کتنا نقصان ہو سکتا ہے؟پی ایس ایل 11: نیلامی کے طریقہ کار کا اعلان، پاکستانی روپے میں ادائیگی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو راغب کرنے کے لیے بجٹ میں اضافہپاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ سکواڈ میں ’خوش قسمت بابر‘ شامل اور حارث رؤف ٹیم سے باہر: ’بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلنا ہو گی‘ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انڈیا میں کھیلنے سے انکار بنگلہ دیش کو کتنا مہنگا پڑے گا؟رانا فواد اور لاہور قلندرز کی ملکیت پر بھائیوں کے درمیان تنازع: ’وہ ہمارے بڑے بھائی ہیں‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More