63 کوآڈریلین پاؤنڈز: ’میں کاغذ کے ایک ٹکڑے پر دُنیا کی امیر ترین فرد بن کر بہت محظوظ ہوئی‘

بی بی سی اردو  |  Feb 22, 2026

ناٹنگھم برطانیہ سے تعلق رکھنے والی سوفی ڈاؤننگ صرف ایک مچا لاٹے خریدنے کے لیے اپنے مقامی کافی شاپ 200 ڈگریز گئیں۔

لیکن جب انھیں کافی کا ایک کپ لینے کے بعد رسید ملی تو اس پر درج بیلنس نے سب کو حیران کر دیا۔ رسید کے مطابق ان کے 10 پاؤنڈ کے گفٹ کارڈ میں اب بھی 63 کوآڈریلین پاؤنڈز باقی تھے۔

کافی شاپ 200 ڈگریز کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتظامی غلطی تھی۔ گفٹ کارڈ کی اصل رقم درج کرنے کے بجائے کارڈ کا نمبر غلطی سے سسٹم میں ’ویلیو‘ کے حصے یعنی خانے میں درج کر دیا گیا، جس کی وجہ سے یہ ناقابلِ یقین بیلنس سامنے آیا۔

29 سالہ سوفی نے اس صورتحال کو مزاحیہ انداز میں لیا اور کہا ’جب تک یہ کاغذ کا ٹکڑا یعنی یہ رسید میرے ہاتھ میں ہے میں بس کاغذ پر دنیا کی امیر ترین خاتون ہونا انجوائے کر رہی ہوں۔‘

ڈاؤننگ نے کہا کہ جب انھوں نے اپنے کافی کے کپ کی ادائیگی کی تو برانچ کا عملہ ’کُچھ پریشان‘ دکھائی دے رہا تھا اور رسید دیتے ہوئے ایک نے کہا ’میں نے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘

انھوں نے کہا کہ جب انھوں نے اپنے کافی کے کپ کے پیسے کٹ جانے کے بعدگفٹ کارڈ میں باقی رہ جانے والی رقم کو دیکھا تو انھیں یہ ’بہت مضحکہ خیز‘ لگا۔

انھوں نے کہا کہ ’ایسا ہوتے کبھی دیکھا، یہ انوکھی رسید میں نے اپنے پارٹنر کو بھیجی اور بھی اسے دیکھ کر ایک خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے اور ہم نے اس لمحے کو خوب انجوائے کیا۔‘

خیرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اس جوڑے کی کہانی جو دوسری بار 10 لاکھ پاؤنڈز کی لاٹری جیت گیاکروڑوں کی لاٹری جیتنے والا جوڑا جس کے اکاؤنٹ میں صرف دو پاؤنڈ تھے بیٹی کی ’میٹھا کھانے کی خواہش‘ جس نے والدین کو کروڑوں کی لاٹری جتوا دیامریکہ میں میگا ملینز لاٹری میں ایک ارب دس کروڑ ڈالر کا جیک پوٹ جیت لیا گیا

کاروباری خاتون ڈاؤننگ نے کہا کہ وہ ’کبھی بھی اس غلطی کا فائدہ اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھیں مگر ہاں یہ ضرور کیا کہ میں نے اسی گفٹ کارڈ پر ایک اور کپ کافی کا لیا اور خود کو ٹریٹ دی۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ اگر اُن کے گفٹ کارڈ میں63 کوآڈریلین ہوتے تو وہ ضرور سپر مارکیٹ میں شاپنگ کرنے کوترجیح دیتیں۔

200 ڈگریز کے ترجمان نے کہا کہ ’ایک تکنیکی انتظامی غلطی کے باعث گفٹ کارڈ کی رقم کے بجائے گفٹ کارڈ نمبر غلطی سے کیش رجسٹر کے غلط حصے میں درج ہو گیا۔‘

’اس کے نتیجے میں صارف کو ایسی رسید جاری ہوئی جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ ان کے گفٹ کارڈ میں حقیقت سے کہیں زیادہ رقم باقی ہے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’صارف سے صرف وہی رقم وصول کی گئی جو درست تھی اور خریداری مکمل ہونے کے بعد ان کے گفٹ کارڈ میں بالکل صحیح رقم باقی تھی۔ البتہ ان کے پاس ایک ایسی رسید تھی جس پر بالکل مختلف رقم درج تھی، جسے باریستا یعنی کافی بنانے والے ملازم نے بطور یادگار انھیں دے دیا۔‘

’بعد میں انھیں ایک درست رسید فراہم کی گئی جس میں گفٹ کارڈ کی اصل مالیت ظاہر کی گئی تھی۔‘

کروڑوں کی لاٹری جیتنے والا جوڑا جس کے اکاؤنٹ میں صرف دو پاؤنڈ تھے لاٹری کا سب سے بڑا انعام 184 ملین پاؤنڈ جو میاں بیوی ایک دوسرے کو بھی نہیں بتاتےامریکہ میں میگا ملینز لاٹری میں ایک ارب دس کروڑ ڈالر کا جیک پوٹ جیت لیا گیابیٹی کی ’میٹھا کھانے کی خواہش‘ جس نے والدین کو کروڑوں کی لاٹری جتوا دیخیرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اس جوڑے کی کہانی جو دوسری بار 10 لاکھ پاؤنڈز کی لاٹری جیت گیا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More