سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ، ایران کی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو تنبیہ

بی بی سی اردو  |  Mar 03, 2026

سعودی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے کو دو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ یہ ایرانی حکومت کو روکنے کا ’آخری اور بہترین موقع‘ تھا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران پر ’شدید ترین حملے ہونا ابھی آنا باقی ہیں۔‘ایک ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا ہے ’جو بھی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا، ایران اسے آگ لگا دے گا۔‘اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر متعدد حملے کیے ہیں اور خبردار کیا ہے کہ جب تک اس کو مکمل طور پر ختم نہیں کر دیا جاتا فوجی کارروائیاں ختم نہیں ہوں گی۔لبنان کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 52 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بمباری کے نتیجے میں بیروت کے سینکڑوں باشندے پناہ گاہوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ خلیج فارس میں اپنے اور اپنے اتحادیوں کے مفادات کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف دفاعی کارروائی بھی کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکی و اسرائیلی حملوں میں ہلاکت کے بعد ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور سات دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ ایران نے مقبوضہ علاقوں اور امریکی اڈوں پر تاریخ کی سب سے ’تباہ کن‘ فوجی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ، ایران کی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو تنبیہ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More