90 سالہ ماں نے منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں قید بیٹے کی کمائی چھپانے میں کیسے مدد کی؟

بی بی سی اردو  |  Apr 14, 2026

Getty Images

جنوبی کوریا میں ایک 90 سالہ خاتون کو اپنے بیٹے کی منشیات کی سمگلنگ سے حاصل شدہ رقم اور اس پر ہونے والے منافع کو چھپانے یعنی منی لانڈرنگ میں مدد دینے پر ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ان خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے مگر عدالت میں یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ اپریل سنہ 2020 سے فروری سنہ 2022 کے درمیان نو مختلف مواقع پر ان خاتون کو مجموعی طور پر 386 ملین وون (تقریباً دو لاکھ 60 ہزار ڈالر) موصول ہوئے۔

انھوں نے اپنے بیٹے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئےاس رقم کو ایک مخصوص اکاؤنٹ میں منتقل کیا۔

رپورٹس کے مطابق ان کے بیٹے سنہ 2020 سے کمبوڈیا میں قید ہیں۔ جہاں انھیں میتھ ایمفیٹامین سمگل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ چونکہ خاتون نے سنہ 2019 میں پانچ بار کمبوڈیا کا سفر کیا تھا اور انھیں اپنے بیٹے جن کا نام اب تک سامنے آنے والی رپورٹس میں ’سونگ‘ لیا جا رہا ہے، کی گرفتاری اور اُن پر لگائے جانے والے الزامات کا علم تھا اس لیے وہ اس بات سے آگاہ تھیں کہ وہ غیر قانونی رقم کو چھپانے میں اپنے بیٹے کی مدد کر رہی ہیں۔

پولو کھیلنے کا شوق، لاہور میں ریستوران اور اشرافیہ کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا: ’منشیات کا سلطان‘ جو برسوں تک نظروں سے اوجھل رہاعام سا محنتی باپ ’ڈرگ سلطنت‘ کا بادشاہ نکلا: جب واٹس ایپ چیٹ نے کروڑوں پاؤنڈ کی منشیات کے کاروبار کا بھانڈا پھوڑ دیابیوی کی گاڑی میں بھنگ چھپا کر انھیں سزائے موت دلوانے کی کوشش جسے ایک کیمرے نے بے نقاب کیاپاکستان سے برطانیہ سمگلنگ، کپڑوں میں چھپی ہیروئن اور پیسوں کا لالچ:21 سال قید کی سزا پانے والی سدرہ نوشین ’بڑی سازش کا مرکزی کردار تھیں‘

انچیون ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج وائی اون سک نے کہا کہ ’خاتون کے اقدامات نے غیر قانونی آمدنی کا سراغ لگانا انتہائی مشکل کر دیا تھا اور اُنھوں نے ایسا کر کے منشیات کے پھیلاؤ میں حصہ ڈالا جس سے یہ جرم نہایت سنگین ہو جاتا ہے۔‘

تاہم عدالت نے سزا سناتے وقت خاتون کی عمر اور اس بات کا بھی لحاظ رکھا کہ ماضی میں وہ منشیات سے متعلق کسی بھی جُرم یا اس نوعیت کے کسی بھی معاملے میں ملوث نہیں رہیں۔

Getty Images

مقامی رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریائی حکام سونگ کو کمبوڈیا سے وطن واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہاں ایک اور دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سونگ جو 60 سال کے ہو چُکے ہیں مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو بھی اس غیر قانونی کام کے لیے استعمال کرتے رہے۔

سیول کے اخبار ’کیونگ ہیانگ‘ کے مطابق سونگ کی بیٹی پر 600 ملین وون سے زائد کی غیر قانونی رقم وصول کرنے اور اس میں سے 274 ملین وون کو ایک اکاؤنٹ سے دوسرے میں منتقل کرنے کا الزام تھا۔

تاہم بعد میں عدالت نے انھیں منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم اور منی لانڈنگ کے الزام سے اس لیے بری کر دیا کیونکہ اُن پر لگے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے شواہد ناکافی تھے اور ایک وجہ یہ بھی تھی کہ یہ بات ثابت نہیں ہو سکی تھی کہ وہ اس سارے معاملے کے بارے میں جانتی تھیں یہ نہیں۔

عام سا محنتی باپ ’ڈرگ سلطنت‘ کا بادشاہ نکلا: جب واٹس ایپ چیٹ نے کروڑوں پاؤنڈ کی منشیات کے کاروبار کا بھانڈا پھوڑ دیاایم ڈی ایم اے: وہ پارٹی ڈرگ جس نے نووا فیسٹیول پرحماس کے حملے کے بعد اسرائیلی متاثرین کو’صدمے سے بچایا‘بیوی کی گاڑی میں بھنگ چھپا کر انھیں سزائے موت دلوانے کی کوشش جسے ایک کیمرے نے بے نقاب کیاپاکستان سے برطانیہ سمگلنگ، کپڑوں میں چھپی ہیروئن اور پیسوں کا لالچ:21 سال قید کی سزا پانے والی سدرہ نوشین ’بڑی سازش کا مرکزی کردار تھیں‘پولو کھیلنے کا شوق، لاہور میں ریستوران اور اشرافیہ کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا: ’منشیات کا سلطان‘ جو برسوں تک نظروں سے اوجھل رہا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More