واٹس ایپ کے تمام گروپس میں ایک ساتھ پیغامات بھیجنا ممکن

اُردو وائر  |  Feb 19, 2022

سان فرانسسکو: موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپ چیٹ کے حوالے سے ایک بہترین فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرا دیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ نئے فیچر کا نام کمیونیٹیز ہے جس کے ذریعے مختلف گروپس کو ایک ساتھ آپریٹ کرنے کی سہولت ہو گی۔

صارفین کمیونیٹیز فیچر میں ایک سے زائد گروپس کو ایڈ کرسکیں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر ایڈمن یا گروپ میں پیغامات بھیجنے کی رسائی رکھنے والے ممبرز بہ یک وقت تمام گروپس میں میسج کر سکیں گے۔ اس اقدام سے ایک ساتھ تمام گروپس کو ہینڈل کرنے میں حائل پریشانی دور ہوجائے گی۔

کمپنی نے اس فیچر پر گزشتہ سال کام شروع کیا تھا اور اب اسے آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ نئی سہولت کی تصویر بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

فیچر کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارفین کو دو آپشنز دیئے گئے ہیں جس میں سے ایک میں موجودہ گروپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنے جبکہ دوسرے میں تمام گروپس کو ایک ساتھ پیغامات بھیجنے کی سہولت ہے۔

خیال رہے کہ چیٹ سے متعلق اس نئے فیچر کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں تاہم امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ سہولت جلد تمام صارفین کو فراہم کر دی جائے گی۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More