کیا مرد کے لیے گھر پر نماز پڑھنا گناہ ہے؟ جانیے طارق مسعود نے مسجد میں نماز پڑھنے والوں کو فرمان مصطفیٰ ﷺ کے مطابق کتنا ثواب ملنے کی خوشخبری سنا دی

اُردو وائر  |  Feb 20, 2022

عورت کو گھر پر اور مرد کو باجماعت مسجد میں نماز ادا کرنے کا حکم ہے مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو گھر پر ہی نماز پڑھتے ہیں تو کیا یہ جائز ہے اور اس میں ثواب کیا کم ملتا ہے، آئیے جانتے ہیں مفتی طارق مسعود اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔

مشہور مفتی طارق مسعود کہتے ہیں کہ جب تک شرعی ازر نا ہو مسجد میں ہی نماز پڑھیں کیونکہ گھر میں نماز پڑھنے سے ثواب بھی کم ملتا ہے اور باجماعت نماز چھوڑنے کا گنا ہ بھی ملتا ہے۔

اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ قرآن پاک میں بھی ہر جگہ فرض نماز کا جب بھی زکر ہوا جماعت کے ساتھ ہی ہوا اور میدان جنگ میں جب نماز ہوگی تو وہ بھی جماعت کے ساتھ ہو گی۔ ساتھ ہی ساتھ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 27 گنا زیاہ ثواب ملتا ہے۔

گھر کی بجائے مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے پر نبی پاک ﷺ فرماتے ہیں کہ انسان کے ہر قدم پر اسے ایک نیکی ملتی ہے اور اس کا ایک گناہ معاف ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ مفتی طارق مسعود نے ایک واقعہ اسی حوالے سے سنایا کہ بعض صحابہ نے سوچا کہ مسجد سے نزدیک گھر لے لیا جائے۔

تا کہ مسجد آنے میں دیر نا ہو تو نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ وہیں رہوں، تم جتنا چل کر آؤ گے، اسے بھی میزان میں لکھا جا رہا ہے جس سے تمہیں نیکیاں بھی مل رہی ہیں اور گناہ بھی معاف ہو رہے ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More