ماہی گیروں کا احتجاج، بندرگاہ کے بعد کراچی کی اہم شاہراہیں بند کرنے کی تیاری

اُردو وائر  |  Feb 23, 2022

بلوچستان میں غیرمقامی ماہی گیروں کے شکار پر پابندی کے خلاف کراچی کے ماہی گیر سراپا احتجاج ہیں۔ 24 گھنٹے سے زائد وقت سے کراچی بندرگاہ پر جہازوں کی آمدورفت رک گئی ہے جبکہ ماہی گیر اب احتجاج کو بڑھاتے ہوئے کراچی کی اہم شاہراہیں بند کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی فشرمین کوپرآیٹو سوسائٹی میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد جمع ہے۔ جنکی جانب سے ناردرن بائی پاس کا آئی سی آئی چوک ، نیٹی جیٹی پل اور فش ہاربر کے راستے بند کئے جانے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ ماہی گیروں کے احتجاج کی وجہ سے کراچی میں بندرگاہ گزشتہ روز سے بند ہے۔ کے پی ٹی پر چینل بند ہونے سے پورٹ پرجہازوں کی آمدورفت مکمل رک گئی ہے جس کے باعث پورٹ پر لنگر انداز ہونےکیلئے جہازچینل کے اندر داخل ہونے کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ محمود مولوی سے ماہی گیروں کے مذاکرات ناکام ہوگئے، ماہی گیروں اور وزیراعظم کے مشیر کے درمیان آج مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More