ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے

اُردو وائر  |  Jun 09, 2022

معروف سیاست دان عامر لیاقت حسین تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے جب کے ڈان نیوز کے مطابق وہ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

اطلاعات ہیں کہ ان کے ڈرائیور نے رسکیو عملے کو کال کی جس کے بعد انھیں اسپتال پہنچایا گیا۔

گزشتہ شب ملک چھوڑنے کی خبر بھی وائرل ہوئی /p>

واضح رہے کہ اپنی تیسری شادی کی ناکامی کے بعد چند دن قبل عامر لیاقت نے دل برداشتہ ہو کر ملک چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا اس کے علاوہ گزشتہ رات ان کے ملک چھوڑنے کی خبریں بھی وائرل ہوئیں۔

عامر لیاقت حسین نہ صرف رکن قومی اسمبلی تھے بلکہ پاکستان ٹیلی-ویژن کی جانی مانی ہستی بھی تھے جنھوں نے کئی پروگرامز کی میزبانی کے علاوہ گیم شوز بھی کیے۔ عامر لیاقت حسین مشہور نعت خواں بھی تھے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More