پرویز مشرف کی طبیعت بدستور ناساز، وطن واپسی کے انتظامات جاری

اُردو وائر  |  Jun 14, 2022

پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف متحدہ عرب امارات میں شدید بیمار ہیں جنہیں وطن واپس لانے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے حکام پرویز مشرف کو ملک میں آنے کی اجازت کے لیے انتظامات کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک ایئرایمبولینس پرویز مشرف کو ان کے اہل خانہ اور ڈاکٹرز کی رضامندی سے دبئی کے اسپتال سے پاکستان لائے گی۔ البتہ 79 سالہ پرویز مشرف کس تاریخ کو پاکستان پہنچیں گے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اپنے سابق سربراہ کی وطن واپسی میں سہولت کاری کر رہی ہے اور وہ ان کے "وطن واپس لانے کے عمل کے پیچھے کھڑی ہے۔"

سابق صدر کے اہل خانہ نے 10 جون کو ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ پرویز مشرف اپنی بیماری (ایمپلائڈوسس) میں پیچیدگی کی وجہ سے گزشتہ تین ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور وہ مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں جہاں صحت یابی ناممکن ہےاور اعضا خراب ہو رہے ہیں۔

'امیلائڈوسس' ایک دائمی میٹابولک بیماری ہے جس میں غیرمعمولی پروٹینز بنتے ہیں اور وہ انسانی جسم کے اعضاء جیسے دل، گردے اور جگر کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پرویز مشرف کے اہل خانہ نے ان کی زندگی میں آسانی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے وینٹی لیٹر پر موجود ہونے کی میڈیا رپورٹس کی تردید کی۔

پرویز مشرف کے اہل خانہ کے بیان کے بعد پاکستان کے وزیر دفاع اور سابق صدر کے شدید ناقد خواجہ آصف نے کہا کہ خرابئ صحت کے پیشِ نظر پرویز مشرف کو وطن واپسی میں'کسی رکاوٹ' کا سامنا نہیں کرنا چاہی

خواجہ آصف نے ٹویٹ کیا کہ ماضی کے واقعات کو ان کی واپسی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہیے۔ اللہ انہیں صحت دے تاکہ وہ اپنی باقی کی زندگی وقار کے ساتھ گزار سکیں۔

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More