لاہور ……پاکستان اور سری لنکا کے درمیان رواں ماہ ہونے والے سیریز کے لوگو کی رونمائی کر دی گئی۔پی سی بی کے ڈائریکٹر ذاکر خان کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں جیت کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں لوگو کی رونمائی کی تقریب میں اسپانسر اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔تقریب میں پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز بہت ٹف ہوتی ہیں،چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے ون ڈے سیریز جیتنا بہت ضروری ہے۔