برلن…… بارسلونانےیونٹس کوایک کےمقابلے میں تین گول سےہراکریوئیفا چیمپینز لیگ کافائنل پانچویں بارجیت لیاہے۔پانچویں بارٹائٹل جیتنےوالی ٹیم کےلاکھوں مداحوں کاجشن ۔یوئیفا چیمپینز لیگ کے فائنل میں بارسلوناکی پانچویں بارکامیابی اس کےمداحوں کےلیےجشن کی رات رہی۔ جرمنی کےشہربرلن کے اولمپیا اسٹیڈیم میں کھیلےگئے اس میچ کے بعدبارسلوناکےلاکھوں مداح سڑکوں پرجشن مناتےرہے۔میچ کےآغازہی میں بارسلوناکی ٹیم یونٹس پر غالب نظرآئی۔ آئی وین ریک ای ٹک نےپہلےہاف کے چوتھےمنٹ پرہی پہلاگول کرکے یونٹس کودباوکاشکارکردیا۔پہلےہاف کےاختتام تک یونٹس نےکئی بارکوشش کی مگر کھلاڑی کھاتاکھولنےمیں ناکام رہے۔ دوسراہاف شروع ہوتےہی یونٹس کے کھلاڑی ایلوارو موراٹانےپچپن ویں منٹ پرگول کرکےمیچ برابرکیا۔توصورتحال کچھ بہترہوئی۔تاہم بارسلوناکی جانب سےاڑسٹھ ویں منٹ پر جب دوسرا گول سواریز نے کیاتوبارسلونا نےایک بارپھرمضبوط پوزیشن حاصل کرلی۔ یونٹس کی سرتوڑکوششیں بھی کام نہ آئیں اور آخری لمحات میں جب نیمار نے گول کرکے بارسلوناکوایک کےمقابلےمیں تین گول کی برتری دلوادی تویونٹس کےحوصلےپست ہوگئے۔اور بارسلونا نےیونٹس کو شکست دےکرٹائٹل جیت لیا۔اسطرح بارسلونا بھی لیورپول اور Bayern میونخ کی طرح پانچ باریہ ٹائٹل جیتنےوالی ٹیم بن گئی ہے۔