
کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں فلم مالک پرپابندی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاق نے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے دو ہفتے کا وقت دیدیا۔
فلم مالک پرپابندی کیس کی سماعت پرعدالت نے وفاق کی طرف سے مہلت کی درخواست منظورکرلی۔ سماعت چوبیس مئی تک ملتوی کردی۔ ججز نے ریماکس دیئےکہ انہوں نے فلم نہیں دیکھی،، اس لیے وفاق کا مؤقف سنے بغیراسٹے آرڈرنہیں دے سکتے۔
فلم کے ہدایت کارعاشرعظیم کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سینسر بورڈ کی منظوری کے باوجود پابندی لگائی گئی۔ شوکاز کے بغیرفلم پر پابندی انصاف کے منافی ہے۔ سماء