
اسلام آباد: سابق چیرمین سینیٹ نیئر بخاری اور انکے بیٹے جرار بخاری کی عبوری ضمانت عدالت نے منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے نیئر بخاری اور بیٹے جرار بخاری کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
جمعے کو نیئر بخاری اور بیٹے کی درخواست ضمانت پر عدالت میں سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج آصف محمود نے کی۔
مزید پڑھیں؛ مقدمہ حکومتی بدنیتی پر مبنی ہے، نیئر حسین بخاری
ایک روز قبل پولیس ہیڈ کانسٹیبل ریاض سے بدسلوکی پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق چیرمین سینیٹ نیئر بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں تلاشی لینے کے معاملے پر سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کی پولیس اہلکار سے تلخ کلامی ہوئی تھی، جس پر ان کے گارڈ نے اہلکار کو تھپڑ مارا، آئی جی اسلام آباد میں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پی پی رہنماء کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔ سماء