News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
ماہر چوروں نے جیولری شاپ سے سونے کے 60 کلو زیورات چوری کر لئے     موصل پر امریکی اتحاد کی بمباری، 230 شہری جاں بحق     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی احسن اقبال سے ملاقات     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی وفاقی منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال سے ملاقات     لندن، دہشت گردی سے خوف زدہ خاتون دریا میں کود پڑی     ” عمر انکی 28 سال کیوں نہ ہو جائے ، دماغ ا ن کا 16 سال سے بڑا ہی نہیں ہوتا“     تیس کمپنیوں اور افراد پر امریکی پابندیاں لگ گئیں     کراچی: بچوں کو صحت کی مفت معیاری سہولیات کی فراہمی     عالیہ بھٹ نے انوشکا شرما سے متاثر ہو کر انہیں آئیڈیل مان لیا     2018 میں عمران خان سے خیبر پختونخوا بھی چھین لیں گے: آصف کرمان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
افغان طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ  [بی بی سی اردو] 20 Sep, 2016
حکومت پاکستان کی طرف سے افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کارڈ میں مزید توسیع نہ دینے کے حالیہ فیصلے سے جہاں عام افغان باشندے مشکلات کا شکار ہیں وہاں اس نئی پالیسی سے پاکستان سے واپس جانے والے ہزاروں افغان طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ پشاور میں بی بی سی فیس بک لائیو میں بات کرتے ہوئے ایک افغان سکول کے سربراہ نقیب اللہ مختار نے کہا کہ افغانستان میں ہر سال یکم سمتبر کو تعلیمی سال کا آغاز ہوتا ہے اور اس کا اطلاق پاکستان میں قائم نجی افغان تعلیمی اداروں پر بھی ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان سے آج کل واپس جانے والے افغان طلبہ کا یہ سال تقریباً ضائع ہوگیا ہے کیونکہ وہاں پڑھائی شروع ہوچکی ہے اور یہاں سے جانے والے طلبہ کو اب مشکل ہی سے وہاں داخلہ مل سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں قائم افغان تعلیمی اداروں میں اس سال داخلے نہ ہونے کی وجہ سے تمام سکولز بند ہونے کے قریب ہیں وہیں سکولوں کے مالکان شدید مالی دباؤ کا بھی شکار ہیں کیونکہ طلبہ کی تعداد میں کمی کی وجہ سے عمارتوں کے کرائے بڑھتے جارہے ہیں۔’ہمارے تمام تعلیمی ادارے اس بنیاد پر قائم ہیں کہ ہمیں طلبہ کی طرف سے فیس ملے گی تو ہمارے سکول چلیں گے اور ہم اساتذہ کو تنخواہیں بھی دے سکیں گے اور اس سے ہم بلڈنگز کے کرائے بھی دیتے ہیں لیکن جب طالب علم ہی نہیں آئیں گے تو سکول کیسے چلیں گے؟‘ پشاور میں کئی سالوں سے مقیم ایک افغان طالب علم افتخار نے کہا کہ میٹرک کرنے کے بعد اب وہ نہ پاکستان میں داخلہ لے سکتا ہے اور نہ ہی افغانستان میں کیونکہ دونوں ممالک میں تعلیمی سالوں کا آغاز ہوچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’میں نے جب پشاور سے میٹرک کا امتحان پاس کیا تو ان دنوں پولیس کی طرف سے افغان مہاجرین کے مکانات پر چھاپے مارے جا رہے تھے جسکی وجہ سے میں یہاں مزید تعلیم برقرار نہیں رکھ سکا اور اب ایک سال کےلیے میں کہیں داخلہ نہیں لے سکتا۔‘انھوں نے کہا کہ یہاں ان کی تعلیم اردو اور انگریزی زبانوں میں ہوئی ہے جبکہ افغانستان میں ذریعہ تعلیم دری اور پشتو زبانوں میں ہے جس کی وجہ سے انھیں سخت محنت کرنا ہوگی۔پشاور یونیورسٹی سے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے والے افغان طالب علم رحیم جان نے کہا کہ حکومت پاکستان ان افغان طلبہ کو اتنی مہلت ضرور دے کہ وہ اپنا تعلیمی سلسلہ مکمل کرسکیں کیونکہ یہ ان کے مستقبل کا معاملہ ہے۔انھوں نے کہا کہ دونوں جانب کی حکومتوں کو چاہیے کہ طلبہ کو خصوصی رعایت دیں تاکہ ان کا تعلیمی سلسلہ منقطع نہ ہو ورنہ یہ بہت بڑا نقصان ہوگا۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal