News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
عالمی خبریں Share your views
شام:امدادی قافلے پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی امداد معطل  [بی بی سی اردو] 20 Sep, 2016
اقوام متحدہ نے شام میں پیر کو حلب کے قریب اپنے ایک امدادی قافلے پر حملے کے بعد ادارے کی جانب سے شام بھیجی جانے والی تمام امداد معطل کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے نے حلب کو جانے والے امدادی قافلے کی بارے میں روس اور امریکہ سمیت شام میں موجود تمام متحارب فریقوں کو پیشگی اطلاع دی تھی اور قافلے کے پاس حلب میں امداد فراہم کرنے کا اجازت نامہ بھی موجود تھا۔٭ جنگ بندی کے بعد حلب میں پہلی فضائی کارروائی ٭ شامی فوج پر نادانستہ حملے کا افسوس ہے: امریکہاقوام متحدہ کی اس تازہ ترین پابندی سے پہلے شامی فوج کی جانب سے ایک ہفتے سے جاری جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان کے فوراً بعد ہی پیر کو اقوام متحدہ کے امدادی قافلے پر جنگی جہازوں نے حملہ کر دیا تھا جس میں قافلے میں شامل 31 میں سے 18 لاریوں کو تباہ کر دیا گیا تھا۔ ان گاڑیوں میں موجود امدادی سامان میں گندم، موسم سرما کے کپڑے اور ادویات وغیرہ شامل تھیں اور یہ قافلہ 78 ہزار افراد کے لیے امداد لے کر جا رہا تھا۔مبصرین کے مطابق اس فضائی حملے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک ہوگئے جن میں شام میں بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کریسٹ کے ایک سینیئر اہلکار بھی شامل تھے۔ریڈ کراس کی انٹرنیشل کمیٹی کے صدر پیٹر ماؤرِش نے امدادی قافلے پر حملے کو ’بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ‘ سے تعبیر کیا ہے۔اروم الخبریٰ کے قصبے کے قریب کیے جانے والے اس حملے پر ’شدید غم وغصے‘ کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کا کہنا تھا کہ وہ روس کے ساتھ ’مستقبل میں تعاون کے امکانات کا دوبارہ جائزہ‘ لے گا۔امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا ’شامی حکومت اور روس کو اس قافلے کی منزل کا پہلے سے علم تھا، پھر بھی شامی لوگوں کو امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والے یہ امدادی کارکن مارے گئے۔‘برطانیہ میں موجود انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ حملہ شامی یا روسی فوج کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم دمشق نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔اقوامِ متحدہ میں امدادی ادارے کے سربراہ سٹیفن او برائن کا کہنا تھا کہ یہ ایک ’سنگ دل‘ حملہ تھا اور اسے جان بوجھ کر کیا گیا جرم سمجھا جائے گا۔ عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ریڈ کریسنٹ کے احاطے میں کھڑی گاڑیوں پر پانچ میزائل داغے گئے۔امدادی قافلہ حلب میں باغیوں کے زیرِ قبضہ دیہی علاقوں میں جا رہا تھا۔شام کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے سٹیفن ڈی مستورہ کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی ظلم ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بھجوائی گئی ایک ای میل میں ان کا کہنا تھا ’یہ امدادی قافلہ ایک طویل عمل کے نتیجے میں جا رہا تھا، اس کے ذریعے علاقے میں محصور آبادی کو امداد پہنچانے کی اجازت لی گئی تھی اور اس کے لیے تیاریاں کی گئی تھیں۔‘اطلاعات کے مطابق شامی فوج اور باغی ایک دوسرے پر سات روز قبل شروع ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔امریکہ جس نے روس کے ساتھ مل کر جنگ بندی کا یہ معاہدہ کیا تھا، نے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے میں توسیع کے لیے کام کر رہا تھا مگر اب امریکہ نے روس سے کہا ہے کہ وہ شام کی جانب سے آنے والے بیان کی وضاحت کرے۔ . امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ’ہمارا انتظام روس کے ساتھ ہے جو کہ شامی حکومت کی فرمانبرداری کا ذمہ دار ہے، ہم روس سے وضاحت کی توقع کرتے ہیں۔‘امریکہ کا کہنا ہے کہ روس اور امریکہ نے شام کی صورت حال پر منگل کو مزید بات چیت کرنی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے نامہ نگار کے مطابق فضائی حملوں اور شیلنگ کے ذریعے سوکاری اور امریریا نامی دو مشرقی اضلاع کو نشانہ بنایا گیا۔حکومت کی حمایت سے کیے جانے والے ان فضائی حملوں میں حمص، ہما اور ادلب کو بھی نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل شامی فوج نے کہا تھا کہ اس کے سات روزہ’خاموش حکومت‘ کی مدت پوری ہو گئی ہے۔باغی گروہ جسے شامی فوج نے دہشت گرد کہہ کر پکارا تھا کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ معاہدے کی کسی بھی شق پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ادھر امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے شام کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان پر تنقید کی اور کہا ’یہ اچھا ہوتا اگر وہ اس میں پہل نہ کرتے۔‘روسی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل سرگئی ردسکوئی نے کہا تھا کہ باغیوں کی جانب سے فائر بندی کا احترام نہیں کیا جا رہا، ہم شامی فوج کی جانب سے اس کے یکطرفہ احترام کو بے معنی سمجھتے ہیں۔‘اس جنگ بندی میں محصور شامیوں تک امداد پہنچانا بھی شامل تھا تاہم پیر تک بہت سی امداد ابھی متاثرہ علاقوں تک پہنچنی باقی تھی۔باغیوں کے زیرِ قبضہ حلب میں دو لاکھ 75 ہزار افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ حمص کے ایک گاؤں میں کچھ امداد پیر کو پہنچائی گئی تھی۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal