News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
عالمی خبریں Share your views
آسٹریلیا: نوآبادیاتی دور کو سراہنے پر برہمی  [بی بی سی اردو] 20 Sep, 2016
British Colonial Co ریستوران کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کی رپوٹس سے ’افسردہ‘ ہیں آسٹریلیا میں سلطنت برطانیہ کے مرکزی خیال پر ایک ریستوران پر نوآبادیاتی دور کی یادوں کو حسین بنانے اور نسلی طور پر متعصب ہونے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ برسبن میں ’برٹش کالونیئل‘ نامی ریستوارن کا افتتاح جولائی میں ہوا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ وہ سلطنت برطانیہ کے ’سٹائلش دنوں‘ کا جشن منا رہے ہیں۔ریستوران کی انتظامیہ کی جانب سے ایسے تشہیری مواد کو ہٹا دیا گیا ہے اور ریستوران کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کی رپوٹوں سے ’افسردہ‘ ہیں۔ ریستوران کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں اپنے برانڈ، کھانے کے تجربات اور مخلص صارفین پر فخر ہے۔‘’اس لیے آج ہم اپنے بارے میں ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی باتوں پر پریشان اور افسردہ ہیں کہ ہمارے برانڈ کی وجہ سے معاشرے کے کچھ لوگوں کو دکھ اور رنج پہنچا ہے۔ ہماری یہ نیت نہیں تھی۔‘سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی جانب سے ریستوران کے تشہیری مواد میں سلطنت برطانیہ کے آسٹریلیا اور دیگر ممالک پر تباہ کن اثرات کو نظر انداز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ Facebook ریستوران کی انتظامیہ کی جانب سے ایسے تشہیری مواد کو ہٹا دیا گیا ہے ریستوران کے فیس بک کے صفحے پر ایک صارف نے لکھا: ’مسئلہ یہ ہے کہ وہ نوآبادیات کو رومانوی بنا رہے ہیں اور انھیں اس حقیقت کا کوئی لحاظ نہیں ہے کہ عمومی طور پر آسٹریلیا سے اس کو نقصان پہنچا ہے۔‘ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اگر آپ برسبن میں ہیں اور ’سامراجیت اور قتل عام کا ڈنر کرنے کے موڈ میں ہیں‘ تو اس ریستوران میں جائیں۔’کیا وہ نسلی تعصب رکھنے والے صارفین کو متاثر کر رہے ہیں؟‘دیگر افراد کی جانب سے اس امر کا اظہار بھی کیا گیا کہ ریستوران کا نام یا اس کی آرائش دل آزاری کا باعث نہیں ہے۔فیس بک پر ایک صارف نے لکھا: ’سلطنت پر فخر کرنے میں کچھ غلط نہیں ہے۔ برطانیہ نے دنیا بھر میں مقامی افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مقامی افراد سے زیادہ کردار ادا کیا ہے۔‘
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal