News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
ماہر چوروں نے جیولری شاپ سے سونے کے 60 کلو زیورات چوری کر لئے     موصل پر امریکی اتحاد کی بمباری، 230 شہری جاں بحق     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی احسن اقبال سے ملاقات     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی وفاقی منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال سے ملاقات     لندن، دہشت گردی سے خوف زدہ خاتون دریا میں کود پڑی     ” عمر انکی 28 سال کیوں نہ ہو جائے ، دماغ ا ن کا 16 سال سے بڑا ہی نہیں ہوتا“     تیس کمپنیوں اور افراد پر امریکی پابندیاں لگ گئیں     کراچی: بچوں کو صحت کی مفت معیاری سہولیات کی فراہمی     عالیہ بھٹ نے انوشکا شرما سے متاثر ہو کر انہیں آئیڈیل مان لیا     2018 میں عمران خان سے خیبر پختونخوا بھی چھین لیں گے: آصف کرمان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
پاناما لیکس:’قانونی تقاضے پورے کیے تو ثبوت پیش کریں‘  [بی بی سی اردو] 20 Sep, 2016
ایف بی آر کے چیئرمین نے کمیٹی کو بتایا کہ اُنھوں نے اُن تمام افراد کو نوٹسز بھجوائے ہیں جن کی آف شور کمپنیاں ہیں پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر پاناما لیکس کے بارے میں حکومت یہ تصور کرتی ہے کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں تو اس بارے میں ثبوت کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔ منگل کو پاناما لیکس سے متعلق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اگر حکومت چاہے تو اس معاملے کو ایک گھنٹے میں حل کرسکتی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ ادارے بتائیں کہ اس معاملے میں ا ب تک کیا پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ اُن آف شور کمپنیوں کی تحققیقات ہونی چاہیے جو سنہ 1980میں بنائی گئی تھیں۔سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اس لیے پاناما لیکس سے متعلق بل پارلیمنٹ میں لے کر آئے ہیں۔سیکریٹری قانون کرامت نیازی نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رولز کے مطابق متعقلہ کمیٹی پاناما لیکس کے معاملے پر اجلاس بلانے کا استحقاق نہیں رکھتی جس پر کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سب سے مقدم ادارہ ہے اس لیے اسے یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی قومی معاملے پر اجلاس کو طلب کرے۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اس لیے پاناما لیکس سے متعلق بل پارلیمنٹ میں لے کر آئے ہیں ایف بی آر کے چیئرمین نے کمیٹی کو بتایا کہ اُنھوں نے اُن تمام افراد کو نوٹسز بھجوائے ہیں جن کی آف شور کمپنیاں ہیں تاہم ابھی تک ان نوٹسز کا جواب ابھی تک موصول نہیں ہوا۔اُنھوں نے کہا کہ اب تک کی معلومات کے مطابق پاناما لیکس میں چار سو پاکستانیوں کے نام آئے ہیں جنھیں نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جن افراد کو ایف بی آر سے نوٹسز بجھوائے گئے ہیں اُن میں وزیر اعظم کے بچوں کے نام بھی شامل ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اگر ایسے معاملے کی تحقیقات کے لیے قانون میں کوئی سقم موجود ہے تو اس کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے نام پاناما لیکس میں آئے ہیں چاہے وہ جتنے اہم عہدے پر ہی فائض کیوں نہ ہوں اُنھیں عہدوں سے ہٹا کر اُن کے خلاف تحقیقات کرنی چاہیے۔انھوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیکریٹری قانون کے خلاف رولنگ دیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ اُن آف شور کمپنیوں کی تحققیقات ہونی چاہیے جو سنہ 1980میں بنائی گئی تھیں حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی عبدالمنان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد شیخ رشید کمیٹی کے اجلاس سے واک آوٹ کر گئے۔سٹیٹ بینک کے گورنر اشرف وتھرا نے کمیٹی کے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اقدامات کرنا سٹیٹ بینک کا کام ہے اور متعقلہ حکام اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ سنہ 2007 سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔سٹیٹ بینک کے گورنر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آف شور کمپنیوں کے ذریعے جائز کاروبار ہوتا ہے اور پاکستان میں بھی ڈھائی سو کے قریب کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ حوالہ اور ہنڈی کے کاروبار کی نگرانی اُن کے کنٹرول میں نہیں ہے۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal