News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
وزیرِاعظم نااہلی: الیکشن کمیشن کا دائرۂ سماعت چیلنج  [بی بی سی اردو] 28 Sep, 2016
الیکشن کمیشن نے ان درخواستوں کی سماعت دس اکتوبر تک ملتوی کر دی پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر سماعت کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے دائرۂ سماعت کو چیلنج کر دیا ہے۔ اس ضمن میں وزیرِ اعظم کے وکیل کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت سے پہلے ان کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے۔٭ وزیر اعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر ٭ نواز شریف کو مزید مہلت، عمران خان کو نوٹس جاری٭ وزیرِ اعظم نواز شریف کی نااہلی کا ریفرنس مستردچیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ ارکان پر مشتمل خصوصی بینچ نے بدھ کو وزیرِ اعظم نواز شریف، وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان پارلیمان کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو ڈکیٹ کر کے اپنی مرضی سے چلانا چاہتی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ بینچ کے سربراہ نے وزیرِ اعظم کے وکیل سلمان اسلم بٹ سے استفسار کیا کہ انھوں نے ابھی تک ان درخواستوں میں اٹھائے گئے سوالوں پر جواب کیوں داخل کیوں نہیں کروایا۔وزیر اعظم کے وکیل کا کہنا تھا کہ چونکہ ان کے موکل بیرون ملک گئے ہوئے تھے اس لیے انھیں جواب داخل کروانے کا موقع نہیں ملا۔ انھوں نے کہا کہ وطن واپس آنے کے بعد ان کی وزیر اعظم سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔سلمان اسلم بٹ نے بینچ سے استدعا کی کہ انھیں جواب داخل کروانے کی مہلت دی جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو ڈکیٹ کر کے اپنی مرضی سے چلانا چاہتی ہے۔جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوگا اور الیکشن کمیشن ان درخواستوں پر فیصلہ کرنے میں بااختیار ہے۔پاکستان عوامی تحریک نے وزیرِ اعظم کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کی درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ جب تک ان درخواستوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا اس سے پہلے وزیر اعظم کی قومی اسمبلی کی رکنیت کو کیسے معطل کیا جا سکتا ہے؟دوسری طرف پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواست پر ان کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے دائرۂ سماعت کو بھی چیلنج کر دیا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے اکاؤنٹ میں مبینہ خردبرد سے متعلق درخواست پر پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس بارے میں درخواست پہلے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے اور جب تک اس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کے ایس اکبر بابر کی درخواست پر فیصلہ نہیں دے سکتا۔درخواست گزار ایس اکبر بابر کا کہنا ہے کہ انھوں نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں خردبرد کی درخواست سنہ 2014 میں دائر کی تھی۔انھوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد ہائی کورٹ دس اکتوبر تک ان درخواستوں پر فیصلہ نہیں دیتی تو الیکشن کمیشن ان کی درخواست پر فیصلہ دینے کا مجاز ہوگا۔الیکشن کمیشن نے ان درخواستوں کی سماعت دس اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal