News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
پاکستان کے بابر۔3 میزائل تجربے پر انڈیا میں شکوک و شبہات [بی بی سی اردو] 11 Jan, 2017
بابر 3

پاکستان کے بابر-3 میزائل کے کامیاب تجربے کے دعوے پر انڈیا میں شبہات پائے جاتے ہیں

انڈیا میں پاکستان کی جانب سے بابر -3 میزائل کے تجربے پر شکوک و شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انڈیا میں دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر تجربہ حقیقی نظر آتا ہے۔

ہندوستانی بحریہ کے ریٹائرڈ كوموڈور سی ادے بھاسکر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور 'مجھے نہیں لگتا ہے کہ وہ ایسے کسی معاملے میں فوٹوشاپنگ کرکے اس طرح کا دعوی کرے گا۔'

جبکہ انڈین فوج کے سابق میجر جنرل افسر کریم کا کہنا ہے کہ 'پاکستان بہت بار ایسے دعوے کر چکا ہے اس لیے اس کے اس دعوے کو براہ راست درست ٹھہرانا مشکل ہے۔ سچ کیا ہے یہ مکمل حقائق سامنے آنے پر ہی معلوم ہوگا۔'

بہر حال ان کے مطابق 'ایک آزمائشی تجربہ کیا گیا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہےکہ وہ کسی جھیل یا دریا سے کیا گیا ہے، آبدوز سے نہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ مستقبل میں اس کا تجربہ آبدوز سے کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی فوج نے چند روز قبل کہا تھا کہ انھوں نے آبدوز سے چھوڑی جانے والی جوہری کروز میزائلبابر -3 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ایل او سی

انڈیا اور پاکستان ایک دوسرے کے روایتی حریف ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کئی جنگیں ہو چکی ہیں

لیکن انڈین میڈیا کے بعض حلقوں میں یہ خبر شائع ہوئی کہ پاکستانی فوج نے ٹیسٹ کا جو ویڈیو جاری کیا وہ نقلی تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج نے جو ویڈیو جاری کیا ہے اس میں غور سے دیکھنے پر ایک وقت پر ہی دو میزائلیں نظر آتے ہیں، ایسے لگتا ہے کہ میزائل کے لانچ کا سین کمپیوٹر سے تیار کردہ گرافک ہے۔

ایک جگہ تو یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ جو سمندر میں ایسی سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہے، اس نے کہا ہے کہ پاکستان کے حد میں آنے والے پانی میں اس طرح کا کوئی ٹیسٹ ہوا ہی نہیں ہے۔

افسر کریم کہتے ہیں کہ میڈیا میں جو دکھایا جاتا ہے اس پر آپ یقین نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ وہ حقیقت سے اکثر دور ہوتا ہے۔

ادے بھاسکر جو سوسائٹی فار پالیسی اسٹڈیز بیت کے ڈائریکٹر بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں ایسے لوگ ہیں جو دوسرے کی کامیابی کو جھوٹا بتانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ اگر پاکستان اس طرح کے میزائل کو ڈیولپ کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے تو اس کا ہندوستان پر کیا اثر پڑے گا۔

ادے بھاسکر کا کہنا ہے کہ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے پاس ایسی صلاحیت ہے ہی نہیں، انھیں چائنا فیکٹر کو نہیں بھولنا چاہیے۔

بحر ہند

بحر ہند میں پاکستان کے ذریعے چین اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کر سکتا ہے

ان کا خیال ہے کہ گذشتہ چار پانچ سالوں سے چین کی یہ کوشش ہے کہ وہ جنوبی چین کے سمندر اور ویسٹرن پیسفک میں امریکی بحریہ کو روکنے کی صلاحیت حاصل کرے۔

چین اگر بحر ہند میں اپنا اثر بڑھانا چاہتا ہے تو وہ اس میں پاکستان کا سہارا لینے کی کوشش کرے گا۔

ادے بھاسکر کہتے ہیں کہ چین نے حال ہی میں پاکستان کو آٹھ آبدوز دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ یہ بھارت کے لیے ایک بہت پیچیدہ چیلنج ہوگا۔

ادے بھاسکر ان قیاس آرائیوں کو بھی غلط بتاتے ہیں کہ اس تجربے کے ساتھ پاکستان کے پاس بحر و بر اور فضا تینوں سے جوہری میزائل داغنے کی صلاحیت پیدا ہو جائے گی۔

ان کے مطابق اس طرح کی صلاحیت صرف امریکہ، روس اور محدود طور پر فرانس کے پاس ہے اور ایسی صلاحیت نہ ہی چین کے پاس ہے اور نہ انڈیا کے پاس۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal