News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف تحریک 19 جنوری سے شروع [بی بی سی اردو] 11 Jan, 2017
bilawal

پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19 جنوری کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے فیصل آباد تک حکومت مخالف ریلی کی قیادت کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات پنجاب مصطفیٰ نواز کھرل نے بتایا کہ بلاول بھٹو 17 یا 18 جنوری کو لاہور پہنچیں گے جہاں سے وہ 19 جنوری کو لاہور سے فیصل آباد تک کی ریلی کی قیادت کریں گے۔

مصطفیٰ نواز کھرل نے مزید بتایا '19 جنوری سے فیصل آباد تک کی ریلی بلاول کی 27 دسمبر کو کی گئی تقریر کا تسلسل ہے۔ وہ راستے میں جگہ جگہ رک کر لوگوں سے خطاب کریں گے۔'

’تنگ آ گیا ہوں، 27 دسمبر کے بعد سڑکوں پر ہوں گے‘

بلاول کا لاہور میں مستقل قیام کا فیصلہ

’زرداری کا مستقبل بلاول ہے‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین فیصل آباد میں دو روز قیام کریں گے جس کے دوران وہ جماعت کی مقامی لیڈرشپ سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے قبل سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات اور بینظیر بھٹو کی حکومت میں وزیر اطلاعات رہنے والے خالد احمد خان کھرل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکونت اختیار کرنے اور اسی شہر سے سیاست کو آگے بڑھانے کے فیصلے کا اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں۔

اس فیصلہ کا اعلان بلاول بھٹو زرداری نے آٹھ دسمبر کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا تھا۔

بدھ کو بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا تھا کہ وہ جنوری سے لاہور میں رہائش رکھیں گے اور یہاں سے سیاست کریں گے۔

z a bhutto

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی بیٹی بینظر بھٹو نے صوبائی دارالحکومت لاہور سے انتخاب لڑا اور یہاں سے کامیابی حاصل کی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے بقول جب بھٹو اور لاہور اکٹھے ہوں گے تو زبردست سیاست ہوگی۔

لاہور پیپلز پارٹی کا سیاسی اور انتخابی قلعہ رہا تاہم سنہ 1990 کے انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کی اس شہر پر گرفت کمزور سے کمزور ہوتی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پیپلز پارٹی کے قائدین میں سے کسی نے لاہور میں قیام اور اسی شہر سے سیاست سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی بیٹی بینظر بھٹو نے صوبائی دارالحکومت لاہور سے انتخاب لڑا اور یہاں سے کامیابی حاصل کی۔

گڑھی خدا بخش میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے پاناما لیکس پر بل کی منظوری سمیت اپنے چار مطالبات پورے کروانے کے لیے ملک بھر کے دوروں کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو سیاسی لانگ مارچ کے لیے تیاری کرنے کا بھی کہا تھا۔

بلاول بھٹو زرادری نے وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ چار مطالبات کے لیے لانگ مارچ کرنا ہے اور اس کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اپنے مطالبات کے لیے پورے ملک کا دورہ کروں گا اور تیار ہو جائیں۔ 'آپ تیار ہو جائیں اب میں غاصبوں کا قبضہ ختم کرنے اور جاتی امرا کی بادشاہت کے خاتمے کے لیے شہر شہر، گاؤں گاؤں جاؤں گا۔'

بلاول کے چار مطالبات یہ ہیں:

سابق صدر آصف زرداری کے دور میں اقتصادی راہداری پر ہونے والی اے پی سی کی قرار دادوں پر عمل ہونا چاہیے۔ پاناما لیکس پر پیپلزپارٹی کے بل کو منظور کیا جائے۔ فوری طور پر ملک میں مستقل وزیرخارجہ کو تعینات کیا جائے۔ پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو ازسر نو تشکیل دیا جائے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal