لندن : برطانیہ میں کم عمری میں ماں بننے کے اعداد و شمار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم برطانیہ میں گیارہ سالہ لڑکی کم عمر ترین ماں بن گئی جبکہ باپ بھی کم عمر ہے اور لڑکی سے محض دو سال بڑا ہے۔
معروف برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی پولیس نے گیارہ سالہ لڑکی کے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد یہ برطانیہ کی کم عمر ترین ماں ہوگی۔ حاملہ لڑکی کے حوالے سے دیگر معلومات کو قانونی پیچیدگیوں کے باعث جاری نہیں کیا گیا۔
اس قبل 2014میں 12سالہ لڑکی کے ماں بننے کی خبریں تھیں جبکہ نومولود کا باپ محض 13سال کا تھا۔جس کے بعد نو مولود کی پرورش اس کی 28سالہ نانی کر رہی تھی کیوں کہ ماں سکول میں پڑھنے جاتی تھی۔واضح رہے کہ گذشتہ سال25,997خواتین 19سال سے کم عمری میں مائیں بنیں۔ جبکہ ان اعداد و شمار میں ہر سال تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔