News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Voice Of America Urdu
عالمی خبریں Share your views
'اللہ کے لیے مرنا چاہتا ہوں' [وائس آف امریکہ اردو] 19 Mar, 2017

وزیرداخلہ برونو لی روکس اب تک کی تفتیش کے بارے میں بتایا کہ زید کو پولیس نے پہلے پیرس کے شمالی مضافات میں ہفتہ کو علی الصبح بغیر لائٹس کے تیز رفتار ڈرائیونگ پر روکا تھا

پیرس کے "اولی ہوائی اڈے" پر ہفتہ کو ایک خاتون پولیس اہلکار سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کرنے کے بعد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اسلحہ چھینتے وقت چیخ رہا تھا کہ میں "اللہ کے لیے مرنا" چاہتا ہوں۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ اس شخص کی شناخت 39 سالہ زید بن بلغیم کے نام سے ہوئی اور بظاہر وہ مسافروں پر فائرنگ کا ارادہ رکھتا تھا۔

یہ شخص خاتون اہلکار سے جب اسلحہ چھیننے کی کوشش کر رہا تھا تو وہاں موجود دیگر دو سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے اس شخص کو ہلاک کر دیا۔

اس واقعے کے بعد ہوائی اڈے کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا اور سیکڑوں ایسے افراد جو اپنے عزیزوں کو لینے کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے شدید افراتفری کا شکار نظر آئے۔

پولیس نے اس واقعے کے محرکات کے بارے میں تفصیل فراہم نہیں کی لیکن پیرس کے استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس کی تحقیقات انسداد دہشت گردی ڈویژن کر رہا ہے۔

مشتبہ شخص کے والد اور بھائی کو پولیس نے کچھ دیر کے لیے تحویل میں لیا تھا جو حکام کے بقول ایسے واقعات کی تفتیش کے لیے ایک معمول کی کارروائی ہے۔

وزیرداخلہ برونو لی روکس اب تک کی تفتیش کے بارے میں بتایا کہ زید کو پولیس نے پہلے پیرس کے شمالی مضافات میں ہفتہ کو علی الصبح بغیر لائٹس کے تیز رفتار ڈرائیونگ پر روکا تھا، وہاں زید نے ایک ریوالر سے فائرنگ کر کے ایک پولیس افسر کو زخمی کر دیا۔

ان کے بقول اس شخص کے بارے میں پولیس اور انٹیلی جنس کے پاس "پہلے سے معلومات موجود تھیں۔"

گزشتہ سال فرانس میں پیش آنے والے دہشت گرد واقعات کے تناظر میں ملک بھر خصوصاً پیرس میں سکیورٹی اب بھی انتہائی چوکس ہے۔

فیس بک فورم


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal