News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
کلبھوشن یادیو کو سفارتی رسائی نہیں دی جاتی ہے،ترجمان دفتر خارجہ     ’آنٹی گورمنٹ ‘میش اپ سوشل میڈیا پر وائرل     ماسکو : وزیردفاع خواجہ آصف کی روسی ہم منصب سے ملاقات     چیمپئینز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا 4 جون کو ہو گا     انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملے گا، الیکشن کمیشن     ایم کیو ایم نے بلدیاتی اختیارات کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی     بھارتی انتہاپسندوں کا ایک بار پھرجے پور میں پاکستان کے فرضی سیٹ پر حملہ      پی ٹی آئی کوانٹراپارٹی انتخابات کرانے تک بلے کا نشان الاٹ نہ کیا جائے: الیکشن کمیشن     مشال قتل کیس:پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی     پی ٹی آئی ارکان کو پی آئی ڈی میں داخلے سے روک دیا گیا     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
World water Park in Karachi, picture World water Park in Karachi, picture
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
سائنس اور ٹیکنالوجی Share your views
’بز آلڈرن کے ساتھ مریخ کی سیر کریں‘ [بی بی سی اردو] 19 Mar, 2017
خلا

بز آلڈرن کو امید ہے کہ اس فلم کی وجہ سے مختلف حکومتوں کی مریخ کے سفر کے بارے میں ایک ہی پلان بنانے پر توجہ مائل ہوگی۔

چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے انسان، خلا باز بز آلڈرن نے ایک ورچوئل ریئلٹی فلم جاری کی ہے جس میں وہ سیارے مریخ پر انسانوں کے رہنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

سائکلنگ پاتھ ویز ٹو مارز نامی یہ فلم صرف دس منٹ کی ہے اور اس میں بز آلڈرن ایک ہولوگرام کی شکل میں اپنی کہانی اور منصوبے سنا رہے ہیں۔

بز آلڈرن کے منصوبے میں مریخ جانے والے لوگوں کے لیے زمین اور مریخ کے چاندوں کو بطور سٹاپ استعمال کیا جائے گا۔ زمین سے مریخ کا سفر چھ ماہ کی مدت کا ہوگا۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ اس فلم کی وجہ سے مختلف حکومتوں کی مریخ کے سفر کے بارے میں ایک ہی پلان بنانے پر توجہ مائل ہوگی۔

مختلف منصوبوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ان تمام کی کوشش کا خرچ نہیں اٹھا سکتے۔ کیونکہ اس پر خرچہ بہت ہو رہا ہے اور پیش رفت انتہائی کم۔‘

انھوں نے کمپنی سپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹوو ایلون مسک کی جانب سے خلائی سفر میں سرمایہ کاری کو خوش عین قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں قیادت حکومتوں کو کرنی چاہیے نہ کہ کمپنیوں کو۔

اس ہفتے شہر میں آسٹن ساؤتھ بائی ساؤتھ ویسٹ کانفرنس میں بز آلڈرن نے کہا تھا کہ ان کے خیال میں ایلون مسک ٹرانسپورٹ کے ماہر معلوم ہوتے ہیں مگر شاید انھوں نے یہ نہیں سوچا کہ وہاں پہنچ کے کیا کیا جائے گا۔

اس فلم میں ورچوئل ریئیلٹی کے ذریعے مریخ کی سطح دکھائی گئی ہے۔ ظاہر ہے کہ مریخ سے ملنے والی تصاویر کی قلت کے باعث یہ کام قدرے مشکل تھا اور اس میں بہت مقامات پر یہ سطح اندازوں کے ذریعے دکھائی گئی ہے۔

بز آلڈرن کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریخ پر ابتدائی طور پر سفر کرنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal