News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
کراچی: گھروں اور مارکیٹوں کا صفیا کرنے والا خواتین گروہ پکڑا گیا     موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث 28لاکھ 20ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ممالک گئے     پشاور زلمی اور فاؤنڈیشن کو ایک ساتھ وقت دینا بہت مشکل ہے، شاہد آفریدی     نوازشریف صرف ایک شہرکے وزیراعظم بن کررہ گئے,مقابلہ ترقی کا ہوناچاہیے اور ہم مقابلہ کریں گے:شرجیل میمن     امن کیلئے افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے: آصف زرداری     بھارتی ریاست گجرات میں ہزاروں ہندووں کا مسلمان آبادی پر دھاوا،ایک جاں بحق     پی ٹی آئی کے جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی دینے پر تحفظات     سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ نے نمائش سے قبل132 کروڑ کی ڈیل کرلی      اداکارہ دپیکا پڈکون نے فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے ’کانز‘ میں شرکت سے صاف انکار کردیا     سدھو کپل شرما اور سنیل گروور میں صلح کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ Share your views
'میڈیا سے گھبراتی ہوں، اب تھک گئی ہوں' [بی بی سی اردو] 20 Mar, 2017
الکا یاگنک

الکا یاگنک کے معروف ترین گیتوں میں ایک دو تین اور میرے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے شامل ہیں

انڈیا کی پلے بیک سنگر الکا یاگنک نے اپنی دلکش آواز کے ذریعہ کئی سالوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے لیکن وہ ایک عرصے سے گمنامی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

بی بی سی کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں انھوں نے کہا ’فی الحال ممبئی میں ہی ہوں اور گھر میں چھپی بیٹھی ہوں، میڈیا سے ذرا گھبراتی ہوں، ساری زندگی اتنے انٹرویوز دیے کہ اب تھک گئی ہوں۔‘

٭ خواتین کے جنسی اظہار پر خاموشی ٹوٹ رہی ہے؟

٭ نوجوان گلوکارہ کے خلاف فتوے کی حقیقت

کولکتہ کے ایک متوسط طبقے سے آنے والی الکا ياگنک کی پیدائش 20 مارچ سنہ 1966 کو کلکتہ میں ہوئی تھی۔

ان کے دور سے اب تک فلمی دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں انھوں نے کہا: آج موسیقی کے لحاظ سے گانوں کا سٹائل بدل چکا ہے، میلوڈی اب کم سنائی دیتی ہے، صوفی ریمکس اور آئیٹم سانگ اب زیادہ سنائی دیتے ہیں۔ اس لحاظ سے آج کا دور پہلے سے بالکل مختلف ہے۔ یہاں کسی کا زیادہ دیر ٹکنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

الکا یاگنک

الکا یاگنک ان دنوں ممبئی میں ہیں اور وہ خود سے بہت مطمئن ہیں

انھوں نے کہا کہ ریئلٹی شو کی وجہ سے کئی فنکاروں کو مواقع مل رہے ہیں لیکن موسیقی کی کوالٹی اچھی نہیں ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید اچھے اور میلوڈی (نغمگی) والے گانے ضرور آئیں گے۔

الکا نے امیتابھ بچن کی فلم 'لاوارث' میں "میرے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے ..." گایا تھا جو زبردست ہٹ ہوا۔

ممبئی میں جدوجہد کرنے کے بعد سنہ 1988 میں فلم 'تیزاب'کے گیت 'ایک دو تین چار پانچ چھ سات..." سے انھیں اصلی کامیابی ملی اور وہ پلے بیک سنگر کے طور پر اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

الکا یاگنک 'میرے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے ...' گیت کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں: جب یہ گانا گایا تھا، تب اندازہ نہیں تھا کے اس گانے سے ایک شناخت ملے گی۔ کلیان جی آنند جی تب کہا کرتے تھے کی تمھارا نام 'آنگنا ياگنک' ہونا چاہیے۔ تب اس گانے کو ریہرسل کے طور پر گایا تھا۔

الکا یاگنک

ان کی پیدائش 20 مارچ 1966 کو ہوئی تھی

الکا ياگنک کا کہنا ہے کا 'ان کے زمانے میں وہ لوگ کام کے دم پر آگے بڑھتے تھے لیکن آج کل تو ہر نئے سنگر کو میڈیا راتوں رات سٹار بنا دیتی ہے۔ اگر ایک گانا بھی پاپولر ہو گیا اور سنگر اس کامیابی کو دہرا نہیں پایا تو اس کی حالت غیر ہو جاتی ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’جو خواہش نہیں کی تھی، وہ بھی پوری ہو گئی، اب زندگی میں جو بھی ملے وہ سرپرائز ہونا چاہیے جو سوچا نہیں تھا وہ مل گیا۔

الکا کا کہنا تھا کہ ہر گانے کی اپنی زندگی ہوتی ہے، اگر اس میں دم ہوگا تو اسے پاپولر ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

کس گانے کو ریکارڈ کرنے میں انھیں بہت محنت کرنی پڑی؟ اس کے جواب میں الکا کا کہنا تھا فلم 'سو دیش' کا گیت 'سانوريا' کو ریکارڈ کرنے میں بہت محنت کرنی پڑی تھی۔ گانا بہت اتار چڑھاو بھرا تھا۔ اس وجہ سے اس کو سمجھنے میں وقت لگا۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal