News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
نوازشریف ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں انہیں اب جانا ہی پڑے گا، شیخ رشید     عدالت بلائیں تو 10 ارب کی آفر دینے والے کا نام بتاؤں گا، عمران خان     10 ارب روپے کی آفر لانے والے کا نام کورٹ میں بتاوں گا: عمراں خان      چین کا امریکی تھاڈ سسٹم کے حوالے سے فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان     10ارب کاثبوت نہ دیا تو قانون اورعوام کی عدالت میں گھسیٹیں گے، سعد رفیق     کوئی بعید نہیں ن لیگ نے عمران خان کو آفر کی ہو: اعتزاز احسن     خاں صاحب ! جلسے میں وہ گرج چمک نظر نہیں آ رہی ہے؟:مریم اورنگرزیب     اسرائیلی حملہ خطے میں کشیدگی کا باعث بنے گا: روس     عمران خان کاساتھی ہوں، آخر دم تک لڑوں گا، شیخ رشید     افغانستان میں دو امریکی فوجی فرینڈلی فائرنگ میں ہلاک ہوئے، پنٹاگان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
World water Park in Karachi, picture World water Park in Karachi, picture
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
جے آئی ٹی کے سامنے سوال کیا؟ [بی بی سی اردو] 21 Apr, 2017
پاکستان

پاکستان میں حکمران خاندان کی لندن میں جائیدادوں کی اصل ملکیت کا تعین کرنے کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو کن حقائق تک پہنچنا ہے اس کا تعین بھی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کر دیا ہے۔

عدالت نے ان چودہ سوالات کو بھی جمعرات کے روز جاری ہونے والی تفصیلی فیصلے کا حصہ بنایا ہے جن کے جواب پانچ رکنی بنچ دو ماہ کی مسلسل سماعت کے دوران نہیں پہنچ سکا۔

پاناما کیس: اختلافی نوٹوں میں کیا کہا گیا ہے؟

’پاناما ون ختم، پاناما ٹو شروع ہو گیا ہے‘

’نواز لیگ کس منہ سے عوام میں جانا چاہتی ہے‘

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کو جس بنیادی سوال کا جواب تلاش کرنا ہے وہ یہ ہے کہ کیا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف یا ان کے زیرکفالت افراد یا ان سے متعلق افراد نواز شریف کے معلوم (اعلان کردہ) ذرائع آمدن سے زیادہ اثاثے تو نہیں رکھتے؟

اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں جن سوالوں کا ذکر کیا ہے تاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ان تک پہنچ سکے وہ یہ ہیں۔

* گلف اسٹیل مل (میاں محمد شریف کی ملکیت) کیسے وجود میں آئی؟

* یہ ادارہ کیوں فروخت کیا گیا؟

* اس کے ذمہ واجبات کا کیا بنا؟

* اس کی فروخت سے ملنے والی رقم کہاں استعمال ہوئی؟

* اس مل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم جدہ، قطر اور پھر برطانیہ کیسے منتقل کی گئی؟

* کیا نوے کی دہائی کے اوائل میں حسن اور حسین نواز شریف اپنی کم عمری کے باوجود اس قابل تھے کہ وہ فلیٹس خریدتے یا ان کے مالک بنتے؟

* کیا (قطری) حماد بن جاسم الثانی کے خطوط کا اچانک منظر عام پر آنا حقیقت ہے یا افسانہ؟

* حصص بازار میں موجود شیئرز فلیٹس میں کیسے تبدیل ہوئے؟

* نیلسن اور نیسکول نامی کمپنیوں کے اصل مالکان کون ہیں؟

* ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ نامی کمپنی کیسے وجود میں آئی؟

* حسن نواز شریف کی زیر ملکیت فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور دیگر کمپنیوں کے قیام کے لیے رقم کہاں سے آئی؟

* ان کمپنیوں کو چلانے کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا؟

* حسین نواز شریف نے اپنے والد میاں محمد نواز شریف کو جو کروڑوں روپے تحفتاً دیے وہ کہاں سے آئے؟

* عدالت کے مطابق یہ تمام سوالات اس مسئلے کی جڑ ہیں اور ان کے جواب تلاش کرنا ضروری ہے۔

ان سوالوں کے جواب تک پہنچنے کے لیے عدالت نے چھ رکنی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جس میں وفاقی تحقیقاتی ارادے (ایف آئی اے)، قومی احتساب بیورو (نیب)، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، سٹیٹ بینک آف پاکستان، مسلح افواج کے انٹیلی جنس ادارے (آئی ایس آئی) اور بری فوج کے انٹیلی جنس ادارے (ایم آئی) کے نمائندے شامل ہوں گے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal