News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
نوازشریف ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں انہیں اب جانا ہی پڑے گا، شیخ رشید     عدالت بلائیں تو 10 ارب کی آفر دینے والے کا نام بتاؤں گا، عمران خان     10 ارب روپے کی آفر لانے والے کا نام کورٹ میں بتاوں گا: عمراں خان      چین کا امریکی تھاڈ سسٹم کے حوالے سے فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان     10ارب کاثبوت نہ دیا تو قانون اورعوام کی عدالت میں گھسیٹیں گے، سعد رفیق     کوئی بعید نہیں ن لیگ نے عمران خان کو آفر کی ہو: اعتزاز احسن     خاں صاحب ! جلسے میں وہ گرج چمک نظر نہیں آ رہی ہے؟:مریم اورنگرزیب     اسرائیلی حملہ خطے میں کشیدگی کا باعث بنے گا: روس     عمران خان کاساتھی ہوں، آخر دم تک لڑوں گا، شیخ رشید     افغانستان میں دو امریکی فوجی فرینڈلی فائرنگ میں ہلاک ہوئے، پنٹاگان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
World water Park in Karachi, picture World water Park in Karachi, picture
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
پارلیمان میں ہنگامہ اور واک آؤٹ، پی ٹی آئی پھر سڑکوں پر [بی بی سی اردو] 21 Apr, 2017
عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملک کے چیف ایگزیکیٹو کے خلاف فیصلے میں ایسے سخت تبصرے کیے گئے ہوں

پاناما کیس میں عدالتی فیصلے کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس سلسلے میں آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

پاناما لیکس پر بی بی سی اردو کا خصوصی ضمیمہ

پاناما کیس کے فیصلے کا دن: کب کیا ہوا؟:

پاناما کیس کا مفصل فیصلہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

’نواز شریف اور ان کے بیٹے تحقیقاتی عمل کا حصہ بنیں‘

سپریم کورٹ نے جمعرات کو اپنے اکثریتی فیصلے میں نواز شریف اور ان کے بیٹوں سے کہا ہے کہ وہ اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے تحقیقاتی عمل میں تعاون کریں جو عدالتی فیصلے کے نتیجے میں تشکیل دی جائے گی۔

پانچ رکنی بینچ کے اس فیصلے میں دو ججوں نے اپنے اختلافی نوٹس میں وزیراعظم کو جھوٹ بولنے اور صادق اور امین نہ رہنے کی بنیاد پر نااہل قرار دینے کو کہا تھا۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں احتجاج کا فیصلہ پارلیمان میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا جو قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ اور سینیٹر اعتزاز احسن کی سربراہی میں ہوا۔

جمعے کو جب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایوان 'گو نواز گو' کے نعروں سے گونجتا رہا اور حزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سپیکر کے ڈیسک کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کرتے رہے۔احتجاجی ارکان نے اجلاس کے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ ڈالیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ حکمراں جماعت اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے ان کو کمزور کرر ہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جو کافی عرصے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے اس معاملے پر بولنا چاہتے تھے کہ اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے کورم کی نشاندہی کر دی اور کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی کے سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں بھی حزب مخالف کی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور اُنھوں نے سینیٹ کے اجلاس کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا جس کے بعد سینیٹ کے چیئرمین نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

اجلاس کے بعد پارلیمان کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملک کے چیف ایگزیکیٹو کے خلاف (سپریم کورٹ کی جانب سے) ایسے سخت تبصرے کیے گئے ہوں۔

نواز شریف

جمعے کو جب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایوان 'گو نواز گو' کے نعروں سے گونجتا رہا

انھوں نے سوال کیا کہ فیصلے میں ججوں کی جانب سے کہی گئی باتوں کے بعد ’وہ کس منہ سے عوام میں جانا چاہتے ہیں۔‘

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف تو وہ کہتی ہے کہ پاکستان میں انصاف کے ادارے مفلوج ہو چکے ہیں، تو یہ ادارے نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کیسے ان کے خلاف تحقیقات کر سکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں بات کرنا ان کا حق تھا جو انھیں نہیں ملا اور وہ آئندہ ہفتے اسلام آباد میں جلسہ منعقد کریں گے۔

’آج ہم کہہ رہے کہ استعفیٰ دو‘

عمران خان کے بعد قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہمیشہ نواز شریف کو سہارا دینے کا طعنہ دیا گیا لیکن درحقیقت ان کی جماعت نے ہمیشہ جمہوریت اور اداروں کا ساتھ دیا۔

خورشید شاہ نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتی۔

’ہم نے پہلے کہا تھا کہ نہ دو استعفیٰ۔ لیکن آج ہم کہہ رہے ہیں کہ استعفی دو۔ پارلیمان اور اداروں کو بچاؤ۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم یہ بالکل نہیں کہ رہے کہ حکومت ختم کرو۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اداروں کو بچانا چاہتے ہیں یا اقتدار کی جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔‘

خورشید شاہ

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہمیشہ نواز شریف کو سہارا دینے کا طعنہ دیا گیا لیکن درحقیقت ان کی جماعت نے ہمیشہ جمہوریت اور اداروں کا ساتھ دیا

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فیصلے میں سپریم کورٹ کے دو ججوں نہ واضح اور دو ٹوک الفاظ میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا جبکہ تین ججوں نے اس کی تردید نہیں کی، بس یہ کہا کہ جے آئی ٹی بنادی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستیں اداروں کے مضبوط ہونے سے ہی مضبوط ہوتی ہیں اور وہ ’اس جے آئی ٹی کو نہیں مانتے۔میں کہوں گا کہ یہ بڑے شرم کی بات ہے کہ وہ گریڈ 19 کا افسر کیسے اپنے مالک کی تفتیش کرے گا۔ یہ کیسی تفتیش ہوگی؟ خدا کو مانو۔‘

اس موقع پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ کا حصہ ہے، سپریم کورٹ شریف خاندان پر نرم ہاتھ رکھتی ہے اور 'مریم نواز جو سارے مسئلہ کا منبع ہیں انہیں جے آئی ٹی سے پہلے ہی فارغ کر دیا گیا۔'


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal