News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
نوازشریف ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں انہیں اب جانا ہی پڑے گا، شیخ رشید     عدالت بلائیں تو 10 ارب کی آفر دینے والے کا نام بتاؤں گا، عمران خان     10 ارب روپے کی آفر لانے والے کا نام کورٹ میں بتاوں گا: عمراں خان      چین کا امریکی تھاڈ سسٹم کے حوالے سے فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان     10ارب کاثبوت نہ دیا تو قانون اورعوام کی عدالت میں گھسیٹیں گے، سعد رفیق     کوئی بعید نہیں ن لیگ نے عمران خان کو آفر کی ہو: اعتزاز احسن     خاں صاحب ! جلسے میں وہ گرج چمک نظر نہیں آ رہی ہے؟:مریم اورنگرزیب     اسرائیلی حملہ خطے میں کشیدگی کا باعث بنے گا: روس     عمران خان کاساتھی ہوں، آخر دم تک لڑوں گا، شیخ رشید     افغانستان میں دو امریکی فوجی فرینڈلی فائرنگ میں ہلاک ہوئے، پنٹاگان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
World water Park in Karachi, picture World water Park in Karachi, picture
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
' سب گاڈ فادر دیکھ رہے ہوں گے' [بی بی سی اردو] 21 Apr, 2017

سوشلستان میں پاناما کا ڈراپ سین اپنے آخری دموں پر ہے اور اب اس کے سیکوئیل کی تیاریاں ہیں۔ دخترِ اول کے زیرِ انتظام کی بورڈ جنگجو اور پی ٹی آئی اے مختلف رہنماؤں کے جتھے سب صف آرا ہور ہے اور فیصلے کے بعد کی بے یقینی اور ہڑبونگ سے باہر آنے کی کوششیں زور و شور سے جاری ہیں۔ آخر یہ سارا معرکہ ٹوئٹر اور فیس بُک پر بذریعہ وٹس ایپ ہی تو لڑا جائے گا۔ مگر ہم آج بات کریں گے گاڈ فادر کی اور اس سے بالکل ہماری مراد ملک کا حکمران خاندان نہیں ہے۔

'سارے پٹواری گاڈ فادر دیکھ رہے ہوں گے'

سپریم کورٹ کے فیصلے کا آغاز مشہور ناول نگار ماریو پوزو کے شہرہ آفاق ناول 'گاڈ فادر' کی ایک لائن سے کیا ہے جس پر بعد میں شہرہ آفاق فلم بھی بنائی گئی تھی۔

وہ جملہ ہے کہ 'ہر خزانے کے پیچھے ایک جرم ہوتا ہے' اور اس پر شریف خاندان کے مخالفیں ہی نہیں بہت سے دوسرے بھی سوشل میڈیا پر تبصرے کر رہے ہیں۔

مائیکل کوگلمین نے تو یہ لکھا کہ 'اگر گاڈ فادر کی لائن آپ کو 530 صفحات کے فیصلے کو پڑھنے پر آمادہ نہیں کرتی تو پھر کیا کرے گا؟'

صغیر مرزا نے لکھا 'میں آج ہی گاڈ فادر ڈھونڈوں گا، یقیناً دلچسپ ہو گا کیونکہ اس کی مماثلت ہمارے شاہی خاندان سے بہت زیادہ ہے۔'

ٹوئٹر

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی میمز

عُزیر صدیقی کے مطابق 'گاڈ فادر کا جملہ 530 صفحات کی کہانی بیان کرتا ہے۔ یہ ایک سطر فیصلہ ہے۔'

انزل شاہ نے تو یہ تک مطالبہ کر دیا کہ 'اس ناول کو آئینِ پاکستان کا حصہ بنا دیا جائے۔'

جہانگیر ترین

سوشل میڈیا پر میمز صرف نواز شریف کی ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے خلاف بھی بنائی گئیں

مگر سب اس بات سے متفق نہیں جیسا کہ معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے جیو نیوز کے ایک پروگرام میں کہا کہ 'گاڈ فادر کے ساتھ مشابہت دینی۔ تو ایک تعصب خودبخود نظر آتا ہے۔ اور میں سمجھتی ہوں کہ ایک بہت اچھے جج ہیں ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ آپ اپنا فیصلہ لکھتے جو بھی ہے برا بھلا۔ اُس کو نا اہل قرار دیتے۔ مگر اپنا تعصب اتنا ابھار کر باہر نکالنا میں نہیں سمجھتی کہ یہ ایک جج کو ذیب دیتا ہے۔'

عاصمہ نے آخر میں کہا کہ 'میں امید کرتی ہوں کہ اگلا فیصلہ جو ہو گا وہ چارلی ولسن سے شروع ہو گا۔'

یاد رہے کہ مذکورہ جج نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے فیصلے میں اپنے اضافی نوٹ کا آغاز خلیل جبران کی شاعری سے کیا تھا۔

سائبر جرائم کی وجہ فری ہیکنگ ٹول

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ایک ایسا پاتھ وے جاری کیا ہے جس میں سائبر کرائمز میں نوجوانوں کے ملوث ہونے کے عمل پر لکھا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق بہت سے بچے آن لائن گیم ویب سائٹس سے 'چِیٹس' یعنی گیم میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے شارٹ کٹس تلاش کرنے سے اس عمل کا آغاز کرتےہیں۔

اس رپورٹ سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ انٹرنیٹ نئی نوعیت کے مجرم پیدا کر رہا ہے اور ایسے بچے جو عام زندگی میں جرم کرنے سے گھبرائیں یا ڈریں آن لائن دنیا میں دوسروں کے پاسورڈ، فیس بُک پروفائلز اور ذاتی اور اہم معلومات چوری کرتے ہیں۔

اس سے بڑھ کر ایسے بچے آگے جا کر بڑے جرائم جن میں بینکنگ اور دوسروں کے اکاؤنٹس کی ہیکنگ جیسے جرائم ہیں وہ کرتے ہیں۔

سب سے تشویش ناک بات یہ ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان نئے آن لائن جرائم کرنے والوں کی عمریں کم ہوتی جا رہی ہیں جن میں بعض کی عمر صرف بارہ برس ہے مگر اس عمر میں ان کا مقصد زیادہ تر مہم جوئی ہوتا ہے نہ کہ پیسے کا حصول۔

اس ہفتے کا تعارف

دنیا بھر میں دہشت گردی کے وقعات آیے روز ہوتے رہتے ہیں اور ان میں سے بہت سے ایسے واقعات ہیں جو بین الاقوامی خبروں پر نظٌر نہیں آتے۔ ٹوئٹر پر اکاؤنٹ ٹیرر مانیٹر ایسے تمام واقعات اور ایسے اکاؤنٹس پر نظر رکھتا ہے اور ان ےس حاصل شدہ علومات شیئر کرتا ہے جو دنیا بھر میں سامنے نہیں آتے۔ اگر آپ اس حوالے سے تحقیق کرتے ہیں یا جانا چاہتے ہیں تو انہیں اس لنک پر فالو کر سکتے ہیں۔

اس ہفتے کی تصاویر

برائٹلنگ

برائیٹلنگ کے ڈی سی تھری طیارے نے گذشتہ دنوں اپنے عالمی ٹور کے دوران کراچی کے بین الاقوامی ہوائے اڈے پر اتر کر ایک دن پڑاؤ کیا۔ اس طیارے کو 1940 میں امیرکن ایئرلائنز کے لیے بنایا گیا اور اس کے ساتھ کے اب تک صرف 60 کے قریب طیارے قابلِ پرواز حالت میں ہیں۔

اسلام آباد

اسلام آباد کے ایک نواحی علاقے کا منظر جہاں کھلے گٹر اور نالیاں واضح ہیں۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal