News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
آئی سی سی چمپئنز: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان     عابدشیر علی جواب دیں کہ انہوں نےمجھ سےکیاڈیل کی تھی،ڈاکٹرعاصم کاچیلنج     پہلا ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 32 رنز کا ہدف     چین میں مسلمان بچوں کے ”اسلامی نام“ پر پابندی عائد     منشیات کی روک تھام، عدالتی نظام میں بہتری کے لیے اقوام متحدہ کی اعانت     اسلام آباد: کتب میلےمیں اسٹیج سے گرنے والی شاعرہ فرزانہ ناز چل بسیں     سابق صدر اوباما کمیونٹی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں     ڈان لیکس: وزارت داخلہ کی وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرنے کی تردید     آئونکا کا خواتین سے متعلق ٹرمپ کے رویے کا دفاع     نیویارک میں ٹیک ڈے پر نئی کمپینوں کا شو     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Pepsi-PCB Future 11 Is Headed To Your City Check Out The Schedule ! Pepsi-PCB Future 11 Is Headed To Your City Check Out The Schedule !
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> AbbTakk
تازہ ترین خبریں Share your views
لگتا ہے میاں صاحب گھر نہیں، کہیں اورجائیں گے:آصف زرداری، بلاول بھٹو [اب تک] 21 Apr, 2017
لگتا ہے میاں صاحب گھر نہیں، کہیں اورجائیں گے:آصف زرداری، بلاول بھٹوسابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے الیکشن ہارے نہیں، آراوز نے ہرایا ہے، لگتا ہے اس بار میاں صاحب گھر نہیں کسی اور گھر جائیں گے جبکہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ دو پاکستان اور دو قانون ہیں، ایک پاکستان شریفوں کے لئے جبکہ دوسرا عوام کے لئے ہے۔جھنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کو لوٹا گیا، اب حساب کتاب کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پرویز مشرف کو گھر بھیجا تھا میاں صاحب کو بھی گھر بھیجیں گے۔ میاں صاحب آپ پائے اور سرکاری روٹیاں کھانے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے۔ آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم 2013 کےالیکشن کے ڈھونگ کو بے نقاب کریں گے۔ پیپلزپارٹی نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایاہے۔ پاناما فیصلے کے بعد چاروں صوبوں کو وزیراعظم سے نجات چاہئے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک قانون شریفوں کیلئے ہے اور دوسرا قانون غریب عوام کیلئے ہے۔ بے نظیر کی حکومت کو آئین کے ایک آرٹیکل کے تحت ختم کردیا جاتا ہے۔ جس جے آئی ٹی میں حکومت کے پسندیدہ افسر ہوں گے اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں نہ دو پاکستان چاہئیں اور نہ دو قانون، ہمیں ایک پاکستان اور ایک قانون چاہیے۔ پیپلزپارٹی ایسے پاکستان کیلئے جدوجہد کررہی ہے جس میں امیر اور غریب کیلئے ایک جیسا قانون ہوگا۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal