News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
کھیلوں کی خبریں Share your views
کنگسٹن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو ابتدائی نقصان [بی بی سی اردو] 21 Apr, 2017
کرکٹ

محمد عباس اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں

کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد میزبان ٹیم کی پہلی اننگز جاری ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھویٹ اور کائرن پاول نے اننگز کا آغاز کیا۔

اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے محمد عباس نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر کے پاکستان کو ابتدائی کامیابی دلائی۔ ویسٹ انڈیز کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز کریگ بریتھویٹ تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پچاسواں ٹیسٹ

ویلڈنگ اور چمڑے کی فیکٹری سے ویسٹ انڈیز تک

یاد رہے کہ پاکستان کے دو سینیئر کھلاڑی مصباح الحق اور یونس خان پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ یہ ان کی آخری سیریز ہے۔

حالیہ دورے کے دوران پاکستان میزبان ٹیم کو ون ڈے اور ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تو شکست دے چکا ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 16 ٹیسٹ سیریز میں 49 کرکٹ ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔

دونوں ٹیمیں اب تک پانچ، پانچ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کر چکی ہیں جبکہ چھ سیریز برابر رہی ہیں۔

کرکٹ

مصباح اور یونس اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں

پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف اب تک 18 ٹیسٹ میچ جیت چکا ہے کہ جبکہ ویسٹ انڈیز کو 16 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ آج تک پاکستان ویسٹ انڈیز کو اس کی ہوم سیریز میں شکست نہیں دے پایا ہے۔

پاکستان: مصباح الحق (کپتان)، اظہرعلی، احمد شہزاد، بابراعظم، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، یاسر شاہ،وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عباس۔

ویسٹ انڈیز: جیسن ہولڈر، دیوندرا بشو، کریگ بریتھویٹ، راسٹن چیز، میگوئل کمنز، شین ڈورچ، شینن گیبریئل، شیمرون ہیٹمر، شئے ہوپ، الزاری جوذف، کائرن پاؤل، وشویل سنگھ۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal