News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
عالمی خبریں Share your views
’مشرق وسطیٰ میں امن معاہدے کا قوی امکان ہے‘ [بی بی سی اردو] 03 May, 2017
امریکہ

خیال رہے کہ محمود عباس کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ پہلی ملاقات ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن معاہدے کا قوی امکان ہے۔

فلسطینی صدر کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں انھوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ ’ہم یہ کر کے دکھائیں گے۔‘

فلسطین تنازعے کا حل، ایک ملک دو ریاستیں؟

حماس نے نئی تاریخی پالیسی کا اعلان کر دیا

خیال رہے کہ محمود عباس کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ یہ ملاقات اسرائیلی وزیراعظمکے دورہ امریکہ کے ڈھائی ماہ بعد ہو رہی ہے۔

صدر عباس نے اپنے امریکی ہم منصب سے کہا ہے کہ وہ 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر دو ریاستی حل کی بنا پر امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جنابِ صدر آپ کے ساتھ ہمیں اب امید ہے۔‘

تاہم صدر ٹرمپ دو ریاستی حل کے بارے میں واضح موقف دینے سے قاصر رہے۔

اس سال فروری میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’دو ریاستی حل یا ایک ریاستی حل پر غور کرنے کے بعد مجطے وہی پسند ہے جو دونوں فریقوں کو پسند ہے۔‘

بدھ کے روز صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن تب تک نہیں آ سکتا جب تک دونوں پارٹیاں تشدد کی آگ نہ بھڑکائیں۔

صدر محمود عناس پر دباؤ ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہونے والوں اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے گھر والوں کی مالی امداد کو روکیں۔

اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مالی امداد دہشتگردی کو ہوا دیتی ہے۔ تاہم فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا صدر عباس کے لیے انتہائی مشکل ہوگا کیونکہ وہ فلسطین میں اپنی مقبولیت کھو رہے ہیں۔

واشنگٹن میں بی بی سی کی نامہ نگار باربرا پلیٹ کا کہنا ہے کہ فلسطینی حکام ابتدا میں صدر ٹرمپ کے اسرائیل حامی بیانات سے پریشان تھہ۔ تاہم صدر ٹرمپ کے ایک سفیر نے انھیں یقین دہانی کروائی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امن معاہدے کے بارے میں سنجیدہ ہے، جس میں بظاہر مارچ میں عرب لیگ کی جانب سے مجوزہ پلان کی حمایت ہو۔

2002 میں عرب پیس انیشیٹوو نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں قبضہ کیے گئے تمام علاقے واپس کرے اور عرب ممالک سے تعلقات میں بہتری کے لیے ایک آزاد فلسطینی ریاست کو قبول کرے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal