News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
’غیر قانونی فنڈز کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘ [بی بی سی اردو] 04 May, 2017
پاکستان سپریم کورٹ

عدالت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جماعت کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کا کہناتھا کہ کسی سیاسی جماعت کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے فنڈز اکٹھا کرنے کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی کی طرف سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کی۔

اپنی درخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان نے اپنی جماعت کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے بیرون ملک تحریک انصاف لائبیلٹی لمیٹیڈ کمپنی رجسٹرڈ کروائی تھی جس میں کوئی شخص اپنی ذاتی حیثیت میں پیسے نہیں دے سکتا تھا بلکہ اس کو بھی کمپنی کے ذریعے ہی کچھ حصہ ڈالنا پڑتا تھا۔

اُنھوں نے کہا کہ اس کمپنی کی مد میں عمران خان نے لاکھوں امریکی ڈالر اکٹھے کیے تھے جن کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا گیا۔

عمران خان

اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے آف شور کمپنیاں بنا کر بیرون ملک جائیداد خریدی ہے

اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ اور سیاسی جماعتوں کے لیے بنائے گئے قوائد وضوابط میں بھی اس کی ممانعت ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اس طرح فنڈز اکٹھا نہیں کرسکتی۔

اس تین رکنی بینچ میں موجود جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح فنڈر اکٹھا کرنے کے معاملے کو کیسے نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔

اُنھوں نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیایہ معاملہ کہیں اُٹھایا گیا ہے، جس پر اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما اکبر ایس بابر نے اس کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

عمران خان

اکرم شیخ نے استدعا کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو نااہل قرار دیا جائے

اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آف شور کمپنیاں بنا کر بیرون ملک جائیداد خریدی ہے۔

عدالت کے استفسار پر درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 1983 میں ٹیکس دینا شروع کیا تھا لیکن اس کے بعدسنہ 2015 تک جتنے بھی ٹیکس گوشوارے جمع کروائے گئے ہیں ان میں کہیں بھی آف شور کمپنیوں اور بیرون ممالک میں جائیداد کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ اس جائیداد کے بارے میں عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے گوشواروںمیں بھی کوئی ذکر نہیں کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ بنی گالہ کی جائیداد کے بارے میں بھی عمران خان کے بیانات میں تضاد ہے اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

اُنھوں نے استدعا کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو نااہلقرار دیا جائے۔

ان درخواستوں کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal