News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Nawai Waqt
پاکستان کی خبریں Share your views
گورنر آئینی حد میں رہیں لوگ ان کے کہنے پر ووٹ نہیں دینگے : مراد علی شاہ [نوائے وقت] 05 May, 2017

کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنرسندھ محمد زبیرکو آئینی حدود میں رہنا چاہئے اور انہیں ووٹ نہیں مانگنے چاہئیں‘ لوگ گورنر سندھ کے کہنے پر ووٹ نہیں دیں گے انہوں نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں کراچی میں کام نظر آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ صوبہ کے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے صوبہ میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے یہ باتیں گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاﺅس میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے ان سے ملاقات کی تھی۔ صحافیوںنے وزیراعلیٰ سندھ کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے صحافیوں کے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے خدشات کو نظرانداز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایل این جی کے معاملے پر نئی حکمت عملی مرتب کرلی ہے اور سندھ حکومت نے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبے جون تک مکمل ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آصف علی زرداری کے ساتھیوں کے اغوا سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں کس نے اٹھایا پتہ نہیں ہے ان کے اغوا کا معاملہ عدالت میں ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار کا بیان آیا تھا کہ واقعہ کی ذمہ داری سندھ حکومت ہے جس پر میں یہ کہوں گا کہ زرداری صاحب کے ساتھیوں کا اغواءسب کی ناکامی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ نوری آباد پاور پلانٹ پر میر ا احتجاج درست تھا انہوں نے کہا کہ نوری آباد پاور پلانٹ سے کراچی کو 100 میگا واٹ بجلی ملے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ لوگ اختیارات کی بات کرنے کے بجائے کام کریں انہوں نے کہاکہ اس وقت کراچی سمیت اندرون سندھ میں بھی کام ہو رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاق نے مالی معاملات میں کراچی آپریشن کے حساب میں ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں گیس پچھلی جمعرات کو ملی ہے ہم نے 5 فیلڈز ہائر کر لئے ہیں اور انشاءاللہ تعالیٰ 26 یا 27 مئی کو اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے انہوں نے کہا کہ 20 مئی کو پہلے 5 انجن یعنی 50 میگا واٹ بجلی آنی شروع ہو جائے گی اور 27 کو 100 میگا واٹ بجلی کراچی آنا شروع ہو جائے گی۔
مراد علی شاہ

کراچی(وقائع نگار )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں گذشتہ سال کی سالانہ ترقیاتی پروگرام کی اسکیموں جو جون 2016۔17 کی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں کا جائزہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراءمیر ہزار خان بجارانی ، ڈاکٹر سکندر میندرو ، جام خان شورو ، جام مہتاب ڈہر ، فیاض بٹ ، سید سردار شاہ ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات محمد وسیم ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت اور دیگر سیکریٹریز نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ کاشی انسٹیٹیوٹ بھٹ شاہ 2008 میں 120 ملین روپوں کی لاگت سے بنایا گیا تھا لیکن اب تک مکمل نہیں ہو سکا ہے ،اس اسکیم میں رواں سال 17ملین روپے رکھے گئے ہیں جس میں15ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پبلک لائبریریز پیر جو گوٹھ ، سچل گوٹھ اور کراچی میں کلچرل کمپلیکس قائم کرنے کی اسکیم 2007 میں143.7 ملین روپے کی لاگت سے منظور کی گئی تھی ،اس پربھی کام نہیں ہو سکا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے گائڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ جو اسکیمیں ابھی تک شروع نہیں ہو سکیں ان کو ختم کیا جائے اور جن پر کام 50فیصد سے زیادہ ہو ا ہے ان اسکیموں کو نئی اسکیم میں فیز II۔ کر کے مکمل کیا جائے۔محکمہ ثقافت میں اس قسم کی 6اسکیمیں ہیں ،سمر ریسورٹ گورکھ ہل اسٹیشن کی اسکیم 2005میں2543 ملین روپے کی لاگت سے شروع کی گئی تھی ، جس پر ابھی کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ یہ اسکیم ہر صورت مکمل کرنی ہے ،میں گورکھ ہل اسٹیشن کو عالمی معیار کا ہل اسٹیشن بنانا چاہتا ہوں اور اس حوالے سے میں الگ سے اجلاس منعقد کروں گا۔محکمہ تعلیم کی کل 17 اسکیمیں ہیں جو 2008کی ہیں ،اس اسکیم کے تحت 460 پرائمری اسکول اپ گریڈ ہونے ہیں ،اس اسکیم کی کل مالیت 1301.725 ملین روپے ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ اس میں جو یونٹ مکمل ہو گئے ہیں یا آخری مراحل میں ہیں ان کو فوری مکمل کیا جائے اور ہدایت کی کہ جن اسکیموں پر تھوڑا کام ہوا ہے اس کو روک کر نئے سرے سے اسکیم بنا ئیں۔اس قسم کی محکمہ تعلیم میں کل 6اسکیمیں ہیں جس کے لئے521.7 ملین روپے رکھے گئے ہیں جس میں 450 دو۔ کمرے یا بغیر چھت والے اسکولوں کی عمارتیں بنانا شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ جو بغیر چھت والے اسکول ہیں وہ میری اولین ترجیح ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے جام مہتاب ڈہر کو ہدایت کی کہ وہ بغیر چھت والے اسکولوں کی نشاندہی کر کے ان کو خاص پروگرام کے تحت عمارتیں بنوائیں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت کی کہ مڈل اسکول میں کمپیوٹرکی تعلیم متعارف کرنے کی اسکیم ہے (یہ اسکیم 2008 کی ہیں اور ان کی مالیت 525.382 ملین روپے ہے اوراس اسکیم کو جلد مکمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ یہ اہم اسکیم ہے ہمارے بچے موبائل کے ذریعے کمپیوٹر سسٹم میں بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم نے ٹنڈو محمد خان ،ٹنڈو الہیار ، مٹیاری ، او باڑو ، گھوٹکی ، سانگھڑ پبلک اسکول قائم کرنے ہیں اوران اسکولوں کو مکمل کرنے کی لاگت 1332.611 ملین ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal