کویت :کووِڈ-19 کے 666 نئے کیسوں کی تشخیص، کل تعداد 56 ہزار سے متجاوز

العربیہ  |  Jul 15, 2020

کویت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 666 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔ اب سے ننھی خلیجی ریاست میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 56174 ہوگئی ہے۔

کویت کی وزارت صحت نے منگل کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ نئے تشخیص شدہ کیسوں میں 421 کویتی شہری ہیں اور 245 تارکینِ وطن ہیں۔

آج کویت میں کووِڈ-19 کا شکار مزید تین مریض چل بسے ہیں جس کے بعد اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 396 ہوگئی ہے۔

وزارتِ صحت نے مزید بتایا ہے کہ حال ہی میں اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والے 805 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور 14 جولائی تک صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 46161 ہوچکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More