دنیا بھر میں کوروناسات لاکھ 17ہزار سے زائد زندگیاں لے گیا،ایک کروڑ92لاکھ متاثر

شمع نیوز  |  Aug 08, 2020

نیویارک(این این آئی )دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ92 لاکھ57 ہزار649 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ17 ہزار687 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 60 لاکھ 98 ہزار 574 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 475 کی حالت تشویش ناک ہےجبکہ 1 کروڑ 23 لاکھ 57 ہزار 654 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس

سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ62ہزار 805افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 50لاکھ 32ہزار 547ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 22 لاکھ 92ہزار 393مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 296کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 25 لاکھ 77ہزار 349کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 98ہزار 644زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 29لاکھ 17ہزار 562تک جا پہنچی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 41ہزار 673ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20لاکھ 3ہزار ایک ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 725ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 77ہزار 135ہو چکی ہے۔ساوتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 9 ہزار 604ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 38ہزار 184رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سےکل اموات کی تعداد 50ہزار 517ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 62ہزار 690ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 17 ہزار 976ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 20ہزار 117ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 413ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8ہزار 134ہو چکی ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کلاموات 3 ہزار 55رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84ہزار 226تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کیتعداد 84 ہزار 565ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 52تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 19 ہزار 770 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 809کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 58ہزار 99مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More