سندھ حکومت کا حفاظتی تدابیر کیساتھ سکول اور ریستوران کھولنے کا فیصلہ

نوائے وقت  |  Aug 08, 2020

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں قواعدوضوابط پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے صوبے میں سکولوں، ریستورانوں اور کاروباری سرگرمیوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے تاریخ کا اعلان کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جلد کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے بھی ابتدائی طور پر سکولوں اور میرج ہالز کو کھولنے کیلئے پندرہ ستمبر کی تاریخٰ دی ہے تاہم حتمی فیصلہ سات ستمبر کو جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More