لاہور میں ڈرائیو ان سنیما کا آغاز

سماء نیوز  |  Aug 08, 2020

لاہورميں فلم ديکھنے کا نيا انداز متعارف کروا ديا گيا، اب شائقين اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر پسندیدہ فلم سے لطف اندوز ہوسکيں گے ۔

سنیماہالزبند ہیں تو کیا ہوا لاہور کے مقامی شاپنگ مال میں ڈرائیو ان سنیما کھل گیا ہے، گاڑی میں بیٹھ کر پوری فیملی کے ساتھ شاپنگ مال آئیں اور جديد ٹيکنالوجی پراوپن ائيرسنیما میں اپنی من پسند فلم دیکھ کرتفریح کریں ۔

سينما انتظاميہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پيش نظر ايس او پيز پر سختی سے عملدرآمد کيا جا رہا ہے ۔

فلم بین کہتے ہيں کہ کورونا کے باعث سنیما نہيں جاسکتے ليکن ڈرائیو ان سنیما میں پسند کی فلم دیکھ کر مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More