ملک بھر میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نوائے وقت  |  Aug 08, 2020

سپریم کورٹ اور لا اینڈ جسٹس کمیشن نے  ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تفصیل جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ملک کی اعلی ترین عدالت سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ میں ایک لاکھ 88 ہزار 411 مقدمات زیر التوا ہیں جب کہ سندھ ہائی کورٹ میں 84 ہزار 341 مقدمات زیرالتوا ہیں، پشاور ہائی کورٹ میں 38 ہزار 464 مقدمات کے فیصلے ہونا باقی ہیں۔بلوچستان ہائی کورٹ میں سائلین 5 ہزار 313 مقدمات کے فیصلے سننے کے منتظر ہیں  جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 15 ہزار847 مقدمات زیرالتواہیں۔پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 12 لاکھ 87 ہزار121 مقدمات زیرالتوا ہیں جب کہ سندھ کی ماتحت عدلیہ میں ایک لاکھ 5 ہزار 458 مقدمات اور خیبر پختونخوا کی ماتحت عدلیہ میں 2 لاکھ 10 ہزار 25 مقدمات زیرالتوا ہیں۔بلوچستان کی ماتحت عدلیہ میں 17 ہزارمقدمات کے فیصلے ہونا باقی ہیں جب کہ اسلام آبادکی ماتحت عدلیہ میں 43 ہزار 924 مقدمات زیرالتوا ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More